1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کے معمر ترین مرد کا انتقال

19 جولائی 2009

پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والے برطانوی فوجی اوردنیا کے معمر ترین مرد ہنری آلانگھم کا ہفتہ کے روز ایک سوتیرہ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/IsPs
ہینری 1896ء میں لندن کے شمال مشرق میں واقع کلیپٹن کے علاقے میں پیداہوئےتصویر: AP

ہینری کی موت پربرطانوی ملکہ ایلزبتھ دوم اور وزیر اعظم گورڈن براؤن نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہینری نے 6 جون کو اپنی 113ویں سالگرہ منائی تھی اوراسی ماہ ان کا نام دنیا کے سب سے طویل العمر مرد کے طور پر گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا گیا تھا۔ دنیا کا طویل العمر مرد قرار دئے جانے پر انہوں نے اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شراب، سگریٹ نوشی اور خواتین سے اجتناب کرتے ہیں۔

ان کی وفات پر ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم کی طرف سے الگ الگ تعزیتی پیغامات جاری کئے گئے۔ ان پیغامات میں ہینری ایلنگھم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے برطانیہ کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

1914ء سے 1918 ء تک لڑی گئی پہلی جنگ عظیم میں انہوں نے برطانیہ کی رائل نیول ایئرسروس کے لئے خدمات سر انجام دیں اور بعد ازاں انہوں نے برطانوی فضائیہ کے لئے بھی کام کیا۔ انہوں نے برطانیہ کی رائل نیول ائیرفورس میں ایک مکینک کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور 1916ء کی جیاٹ لینڈ کی لڑائی میں بھی حصہ لیا ۔ ان کا شمار 1918ء میں قائم کی گئی رائل ائیر فورس کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔

Kriegsveteran Henry Allingham
اسی ماة ہینری کا انام دنیا کے طویل المعر مرد کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا گیا تھا۔تصویر: AP

ہنری 1856ء میں لندن کے شمال مشرق میں واقع کلیپٹن کے علاقے میں پیداہوئےاورانہوں نے اپنی زندگی میں تین صدیاں دیکھیں۔ ہینری کی تدفین اسی ماہ کے اواخر میں Brighton میں کی جائے گی۔

اس وقت ہینری کے پوتے پوتیوں کی تعداد پانچ ہے جب کہ بارہ پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔ اس کے علاوہ پوتوں کے چودہ پوتے پوتیاں بھی ہیں اورایک پڑپوتے کی پوتی بھی ہے۔ 1970ء میں ان کی اہلیہ Dorothy Allinghamکا اکیاون برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ ہنری نے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد کاریں تیار کرنے والی کمپنی فورڈ میں بھی ملازمت کی۔

ہینری کے انتقال کے بعد اس وقت دنیا کے معمر ترین شخص امریکہ کے Walter Breuning ہیں جن کی عمر ایک سوبارہ سال ہے ۔ والٹر اکیس ستمبر 1896ء کو پیدا ہوئے تھے جب کہ دنیا کی طویل العمر خاتون Gertrude Baines کا تعلق بھی امریکہ سے ہی ہے۔ ان کی عمر اس وقت 115 برس ہے۔

ہینری کے انتقال کے بعد اب پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والے دو برطانوی فوجی زندہ رہ گئے ہیں۔ 110 سالہ Harry Patch اور 107 سالہ Claude Choules اس وقت آسٹریلیا میں سکونت پذیر ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شامل شمس