1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوا سازی کے یورپی نگران ادارے کو آئندہ برس درخواستوں میں اضافے کی توقع

26 دسمبر 2011

یورپ کے دوا سازی سے متعلق نگران ادارے European Medicines Agency کو توقع ہے کہ اسے آئندہ برس نئی دواؤں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں میں معمولی اضافہ ہو گا جو دوا سازی کی صنعت کی جانب سے ایک حوصلہ افزاء پیشرفت ہے۔

https://p.dw.com/p/13ZEL
تصویر: picture-alliance/dpa

لندن میں قائم ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی پیش گوئی کے مطابق اسے سن 2012ء میں انسانی استعمال کے لیے نئی ادویات کی 52 درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں 2011ء میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 47 تھی۔

عام ادویات کی درخواستوں کی تعداد رواں برس 45 کے مقابلے میں کم ہو کر 39 رہنے کی توقع ہے۔

یورپ اور امریکہ کے ادارہ برائے خوراک و ادویات کی جانب سے حال ہی میں منظور کردہ منفرد ادویات میں جلد کے سرطان میلانوما، ہیپاٹائٹس سی اور جسم کے دفاعی نظام پر حملہ آور ہونے والی بیماری لُوپس کے علاج کی ادویات شامل ہیں۔

Flash-Galerie Palästina Wirtschaft und Aufschwung
آئندہ برس یورپ کے دوا سازی کے نگران ادارے کو موصول ہونے والی درخواستوں میں اضافہ متوقع ہےتصویر: AP

سرمایہ کاروں کو اس بات پر تشویش ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بڑی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے تحقیق پر اربوں ڈالر خرچ کر دیے گئے ہیں مگر منافع کی شرح کم ہے۔

Deloitte and Thomson Reuters کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گزشتہ سال دنیا کی بارہ بڑی کمپنیوں میں نئی ادویات پر تحقیق کے بعد ادویات کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع میں اوسطا 8.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

European Medicines Agency نے ایک اور رجحان کی نشاندہی کی ہے اور وہ یہ ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کو نئی ادویات کی لاگت کے اخراجات کم کرنے اور ان کی حفاظت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

اس میں برطانیہ کے National Institute for Health and Clinical Excellence اور جرمنی کے Institute for Quality and Efficiency in Health Care جیسے نگران اداروں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی ہوتی ہے۔

Exception
سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بڑی دوا ساز کمپنیوں نے تحقیق پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں مگر منافع کی شرح کم ہےتصویر: Fotolia/Franz Pfluegl

یورپی ایجنسی نے کہا کہ اسے دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے طلب کیے گئے سائنسی مشوروں کی درخواستوں میں بھی دس فیصد اضافے کی توقع ہے۔

European Medicines Agency کے 2012ء کے بجٹ میں 6.5 فیصد اضافہ کر کے اسے 222 ملین یورو کے قریب کر دیا جائے گا۔ اس کا بڑا حصہ یا 171 ملین یورو دوا ساز کمپنیوں کی ادویات کا جائزہ لینے کی فیسوں سے حاصل کیا جائے گا جبکہ باقی یورپی یونین ادا کرے گی۔

رپورٹ: حماد کیانی

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں