1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

26 فروری 2009

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف اتوار سے لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لئے پندرہ رکنی ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/H1lF
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر عبدالقادرتصویر: AP

پانچ ریزرو کھلاڑیوں شاہد آفریدی، سعیداجمل، ناصرجمشید، سہیل تنویر اورعبدالرؤف کوبھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ انہیں قذافی سٹیڈیم لاہور کی وکٹ کی نوعیت کا علم نہیں اس لئے ہوم ایڈوانٹیج کے تحت کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شریف برادران کی نااہلی کے باعث لاہور میں عوامی احتجاج کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے میدان کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ قذافی سٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا اور بورڈ کے پاس جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی پلان زیر ٰغور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان یا سری لنکا کے کھلاڑیوں کو سلامتی کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور بورڈ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کرے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسری اور آخری ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل ستڈیم کراچی میں کھیلا گیا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی کپتان یونس خان نے ٹرپل سنچری سکور کی تھی۔