1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی میں تازہ بم دھماکہ

27 ستمبر 2008

دو ہفتوں کے اندر دہلی میں ایک اور بم دھماکہ ہواہے جس میں دہلی میں ہمارے نمائندے کے مطابق کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی سرکاری زرائع مرنے والوں کی تعداد ایک بتا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/FQCR
دو ہفتوں کے اندر ہونے والے ایک اور بم دھماکے نے بھارتی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہےتصویر: AP

مزکورہ دھماکے میں ایک تیرہ سالہ بچّہ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ذوسری جانب بھارتی وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے گزشتہ روزنیویارک ہی میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا تاہم ہفتے کے روز ہونے والے نئے بم دھماکے نے من موہن سرکار کو مزید آزمائش میں ڈال دیا ہے۔