1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دہلی ٹیسٹ:دونوں ٹیمیں تیار اور پر عزم

28 اکتوبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ‌ کل جمعہ کے روز سے نئی دہلی میں شروع ہو رہا ہےجبکہ تین سو ٹیسٹ وکٹوں کے سنگ میل سے ایک وکٹ کے فاصلے پراسپِن بالر ہربھجن سنگھ کی شرکت، زخمی ہونے کے باعث مشکو ک ہو گئی ہے

https://p.dw.com/p/FipM
تصویر: AP

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے ہربھجن کی دہلی ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم رہنے والے انیل کمبلے کندھے کی تکلیف سے کافی حد تک صحتیاب ہو چکے ہیں ان کی دستیابی کی صورت میں اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے اسپِنرامیت مِشرا کو گراؤنڈ سے باہر بیٹھنا پڑے گا۔

اس پہلے بھارت نےموہالی میں ہونے والا دوسراٹیسٹ جیت کرسیریز میں پہلی کامیابی اور ایک صفر سے برتری حاصل کر لی تھی تاہم تین سو بیس رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی اور سچِن ٹنڈولکر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا عظیم تین بیٹسمین بننے پر اس فتح نے خصوصی اہمیت اختیا رکرلی۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ کینگروز کھلاڑی بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ بھارت کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تاہم آسٹریلوی کھلاڑی ایک ٹیسٹ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ کو آسان لیا جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کلارک نے کہا کہ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔