1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راجر فیڈرر کی شکست، آسٹریلین اوپن سےباہر

28 جنوری 2011

آسٹریلین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/106K4
تصویر: AP

جمعرات کو میلبورن میں کھیلے گئے اس اہم سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین جوکووچ نے فیڈرر کو سات چھ، سات پانچ اور چھ چار کے ایک آسان مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ اگرچہ ماہرین کے خیال میں یہ میچ کانٹے دار ہونا تھا لیکن فیڈررکے سیدھے سیٹوں سے شکست کھانے پر اب ان کے ٹینس کیریئر پرایک سوالیہ نشان سا الگ گیا ہے۔

اس میچ کے بعد جوکووچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چار مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فاتح فیڈرر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین کھیل پیش کیا، جس کے نتیجے میں فیڈرر کو شکست ہوئی۔

Roger Federer Hochformat
راجر فیڈرر چار مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت چکے ہیںتصویر: picture alliance/dpa

آسٹریلین اوپن کا دوسرا سیمی فائنل آج یعنی جمعہ کے دن کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ہسپانوی سٹار راجر فیرر مد مقابل ہوں گے۔ عالمی نمبر سات راجر فیرر نے اپنے ہم وطن اورعالمی نمبر ایک رافائل نادال کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت اپنی بھر پور فارم میں ہیں۔ مرے نے کہا ہے،’ فیرر اپنی بھرپور توانائیوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں داد سمیٹ رہے ہیں، ان کے ساتھ مقابلہ جاندار ہو گا۔‘

اس سیمی فائنل میں کامیاب حاصل کرنے والا فائنل میں جوکووچ کے سامنے ہو گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں