1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس:صدارتی مدت میں توسیع

26 نومبر 2008

روس میں فیڈریشن کونسل کہلانے والے پارلیمانی ایوان بالا نے ملکی صدرکے عہدے کی مدت چار سال سے بڑھا کر چھ سال کرنے دینے سے متعلق مسودہ قانون کی منظور دی دے ہے۔

https://p.dw.com/p/G2fS
اس آئینی ترمیم کااطلاق روس کےآئندہ صدرکے انتخاب سےہوگا۔ روسی حکام کےمطابق اس قدربڑےملک میں اصلاحات کےنفاذ کے لیے صدارتی عہدے کی چارسالہ مدت کافی نہیں۔تصویر: AP

روسی حکام صدارتی مدت میں اضافے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں جس سے سیاسی حلقوں میں پھیلی یہ چہ مگیوئیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ حکومت سابق صدر اور موجودہ وزیر اعظم ولادیمیر پوٹین کو تیسری مرتبہ صدر بنوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ولادیمیر پوٹین مسلسسل دومرتبہ صدررہنے کے بعد اسی سال وزیراعظم بنے تھے۔

Russland Präsident Wladimir Putin und Dmitri Medwedew
حکومت سابق صدر اور موجودہ وزیر اعظم ولادیمیر پوٹین کو تیسری مرتبہ صدر بنوانے کی کوشش کر رہی ہےتصویر: AP

بدھ کےروزاس آئینی ترمیمی بل پر رائے شماری ہوئی جس میں فیڈریشن کونسل کے 166 میں سے 144 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ ڈالے، ایک ووٹ اس بل کے خلاف تھا جبکہ باقی ارکان اجلاس سے غیرحاضر تھے۔ اس بل کی حتمی منظوری کے باقی مراحل طے ہو گئے تو روس میں صدارتی عہدے کی مدت میں اضافے کے ساتھ ایوان زیریں یعنی دُوما کی مدت بھی چار سے بڑھ کر پانچ سال ہوجائے گی۔

اس آئینی ترمیم کااطلاق روس کےآئندہ صدرکے انتخاب سےہوگا۔ روسی حکام کےمطابق اس قدربڑےملک میں اصلاحات کےنفاذ کے لیے صدارتی عہدے کی چارسالہ مدت کافی نہیں۔

دوسری جانب روس کی کمیونسٹ پارٹی نے اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ گنادی سُیوگا نوف نے کہا ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ صدارتی اور پارلیمانی کارکردگی پر مؤثر کنٹرول کے بغیر صدارتی عہدے کی مدت کو چار سے چھ سال کرنا اور ایوان زیریں کی مدت کو چار سے پانچ سال کرنا بے سُود ہو گا۔

آئین میں اس ترمیم کی تجویز موجودہ صدر دیمیتری میدویدیف نے ماہ رواں کے آغاز پر پیش کی تھی جس کے بعد گزشتہ ہفتے ایوان زیریں میں بل بھی پیش کیا گیا تھا۔ آئندہ مرحلے میں یہ بل منظوری کے لیے روس کے علاقائی پارلیمانی اداروں میں پیش کیا جائے گا پھر فیڈریشن کونسل کی دوبارہ منظوری کے بعد روسی صدر اس بل پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گا۔

اس بل کو حتمی منظوری مل گئی تو یہ سابق صدر بورس یلسن کے دور کے بعد سے ریاستی آئین میں کی گئی پہلی ترمیم ہوگی۔