1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

زمبابوے میں آئندہ ماہ متحدہ حکومت کی امید

31 جنوری 2009

زمبابوے کی اپوزیشن تحریک برائے جمہوری تبدیلی کے رہنما مارگن چوانگیرائی نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت صدر رابرٹ موگابے کے ساتھ آئندہ ماہ متحدہ حکومت تشکیل دینے کے لئے رضامند ہے۔

https://p.dw.com/p/GkiD
صدر رابرٹ موگابے نےMDC کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہےتصویر: AP

وہ اِس متحدہ حکومت میں صدر رابرٹ موگابے کے وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے۔

Simbabwe, Präsident Robert Mugabe
زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابےتصویر: AP

جنوبی افریقی شہر پریٹوریا میں ساوٴتھ افریقن ڈیویلپمنٹ کمیونٹی سمٹ میں زمبابوے کی دو اہم جماعتوں پر زور دیا گیا کہ وہ فروری تک شراکت اقتدار کے معاہدے پر عمل درآمد کریں۔ اپوزیشن رہنما نے تاہم متحدہ حکومت بنانے کے حوالے سے تین شرائط رکھی ہیں، جن میں گیارہ فروری تک تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی شرط شامل ہے۔

صدر رابرٹ موگابے نےMDC کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ گُزشتہ برس ستمبر میں اپوزیشن جماعت MDC اور حکمران جماعت ZANU-PF کے درمیان شراکت اقتدار کا ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم کابینہ کے ڈھانچے پر نااتفاقی کی وجہ سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔ شراکت اقتدار کے معاہدے کے مطابق اپوزیشن رہنما مارگن چوانگیرائی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملنا طے پایا تھا۔