1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سائنسی خبر نامہ

28 مارچ 2008

سائنسی دنیا میں جاری تحقیقات اوردوسری دلچسپ معلوماتی مختصر خبریں

https://p.dw.com/p/DYOH
Cassini سیٹلائٹ، نظام شمسی کے سیارے زحل کے قریب
Cassini سیٹلائٹ، نظام شمسی کے سیارے زحل کے قریبتصویر: dpa

لاس اینجلیزLOS ANGELES :
خلائی سائنس دان ابھی ایک دور کے سیارے پر موجود کاربن کمپاونڈ پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے کہ نظام شمسی کے ایک بڑے سیارے زحل یا Saturn کے ایک چاندEnceladus پر ایسے ہی نامیاتی مرکب کا پتہ چلا ہے۔ اس کاربن کمپاونڈ کی اطلاع زحل یا Saturn کی جانب روانہ کیئے جانے والے Cassini کی مدد سے ملی ہے۔سائنسدانوں کے نزدیک یہ خلا میں زندگی کے آثار کی تلاش کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور اِس سیال حیاتیاتی مادے سے زحل کی ماہیت اور ساخت کی مناسبت سے مزید ریسرچ میں بہت مدد ملے گی۔


MADRID, Spain :
سپین کی ایک غار سے ملنے والے انسانی جبڑے پر تحقیق سے معلُوم ہوا ہے کہ یہ یورپ میں ملنے والا انسانی حیات کا سب سے قدیمی انسانی حیات کا سراغ ہے۔شمالی سپین کے علاقےAtapuerca میں واقع ایک غار سے یہ جبڑا گزشتہ سال ملا تھا۔ اس کے بعد اُس پر ریسرچ کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔یہ تیرہ لاکھ سال پرانا ہے۔Catalan Institute of Human Paleo-Ecology and Social Evolution میں تحقیقی عمل مکمل کیا گیا ہے۔


واشنگٹن:
امریکی اور دنیا بھر کے تحقیق مراکز میں کئی دماغی سائنسدانوں اور ماہرین نفسیات متعدد نفسیاتی عاضوں پر ہمہ وقت کام کر رہے ہیں۔دو امریکی دماغی سائنسدانوںنے انتہائی مہلک ذہنی بیماری schizophrenia کے بارے میں چند اور حقائق جاننے میں کامیابی حاصل کی ہے۔بظاہر قول و فعل میں تضاد دکھائی دینے والی اِس بیماری کے خطرناک اثرات ہوتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اِس بیماری کا تعلُق، ماحول، معاشرہ اور نسل در نسل چلنے والے مسائل ہوسکتے ہیں۔ایس سلسلے میں دماغ میں ایک مقام کی نشاندہی میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اِس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جوانی میں schizophrenia شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن یہ بیماری بچپن میں شروع ہو تی ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔


RIO DE JANEIRO:
برازیل کے ماہرین نے اپنے سمندری علاقے کی تہوں میں سے ایک پینسٹھ ملین سال پرانا مگر مچھ کا ڈھانچہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ اِس کے ذریعے ماہرین کے اُن اندازوںکو تقویت ملی ہے کہ جنوبی اور شمالی امریکی سمندروں میں مگر مچھ افریقہ سے مہاجرت کر کے پہنچے ہیں۔