1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سائیکلنگ: ٹور ڈی فرانس

رپورٹ امجد علی/ ادارت عدنان اسحاق12 جولائی 2009

سائیکلنگ کے شعبے میں دنیا کی مشکل ترین ریس تصور کی جانے والی ٹور ڈی فرانس کا نوواں مرحلہ فرانس کے پیئرِک فیدریگو نے جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/Im2N
فرانسیسی سائکلسٹ پیئرِک فیدریگوتصویر: AP

ٹورڈی فرانس کا نوواں مرحلہ ایک سو ساٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر پرمشتمل تھا، جو فیدریگو نے اُنتالیس اعشاریہ دو دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسَط رفتار سے چار گھنٹے پانچ منٹ اور اکتیس سیکنڈز میں طے کیا۔ اٹلی کے فرانکو پَیلی سَوٹی دوسرے نمبر پررہے۔ اٹلی کے رِنالڈو نوچَینٹینی نے اپنی پیلی جرسی کا کامیاب دفاع کیا۔

اب تک کی مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے سات مرتبہ ٹور دی فرانس جیتنے والےنامور امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ تیسری پوزیشن پرجا رہے ہیں۔ پیراِس ریس میں شامل سائیکلسٹوں کے لئے آرام کا دن ہے۔ یہ ریس 26 جولائی کو پیرس میں اختتام پذیر ہو گی۔

ٹور ڈی فرانس میں سائیکل سواروں کو تین ہفتوں کے دوران کُل دو ہزار ایک سو پچھتر میل یا ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہو گا۔ اِس میں میدانی اوردشوار گزار پہاڑی علاقوں کے ساتھ نرم اور ریتلے حصے بھی شامل ہیں۔