1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سربجیت سنگھ کی سزائے موت میں توسیع

19 مارچ 2008

بھارتی شہری سربجیت سنگھ کی موت کی سزا میں تیس اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جبکہ سزائے موت پر عمل درآمد رکوانے کے لئے پاکستانی اور بھارتی حکام کی بات چیت جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/DYDc

صدر پرویز مشرف نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میںبھارتی شہری سربجیت سنگھ کی موت کی سزاءپر عمل درآمد 30 اپریل تک روک دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ توسیع بھارت اور پاکستان کے جاری مذاکرات کی بناءپر کی گئی ۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے نئی دہلی میں بتایا کہ سربجیت سنگھ کی سزائے موت کو رکوانے کے لئے پاکستان حکام سے بات چیت جاری ہے اور سزائے موت کے عمل درآمد میں توسیع ایک جزوی کامیابی ہے۔ ساتھ ہی مکھر جی نے مزید کہا کہ ہ بھارتیحکومت سربجیت کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے سربجیت سنگھ کی سزائے موت کو انسانی حقوق کے تحت ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ صدر پرویز مشرف نے گزشتہ دنوں سربجیت سنگھ کی سزائے موت کے وارنٹ پر دستخط کئے تھے۔دریں اثناءپاکستان میں انسانی حقوق کے نگران وزیر انصار برنی نے صدر مشرف سے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے ۔بھارتی شہری سربجیت سنگھ دہشت گردی کے الزام میں 1990 سے پاکستان میں زیر حراست ہے۔