1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سرینا ولیمز پیرس اوپن سے باہر

6 فروری 2010

دنیائے ٹینس کی عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی سیرینا ولیمز زخمی ہونے کے باعث پیرس اوپن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/LueV
سیرینا ولیمزتصویر: AP

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کےمنتظمین نے بتایا ہےکہ ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے وہ اب آئندہ ہفتے شروع ہونے والےپیرس اوپن میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔

گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کےدوران ولیمززخمی ہوئی تھیں تاہم پھر بھی انہوں نے یہ اعزاز پانچویں مرتبہ حاصل کر لیا تھا۔ اٹھائیس سالہ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے پیرس اوپن میں پانچ مرتبہ شرکت کی اور دو مرتبہ یہ ٹرافی بھی جیتی۔

ولیمز نے سن 1999ء اور سن 2003ء میں فرانسیسی کھلاڑی Amelie Mauresmo کو شکست دی اور یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ Mauresmo گزشتہ سال یہ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں تاہم اس کے بعد انہوں نے کھیل سےعلٰحیدگی اختیار کر لی۔

اس مرتبہ یہ ٹورنامنٹ پیرکےروز شروع ہو گا۔ سیرینا ولیمز کےباہر ہونے کے بعد روسی کھلاڑی Elena Dementieva اس ٹورنامنٹ میں ہارٹ فیورٹ سمجھی جا رہی ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید