1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکاکادورہ انگلیڈ ملتوی

24 اکتوبر 2008

دو ہزار نو میں ہونے والا سر ی لنکا کا دورہ انگلینڈ دونوں بورڈ ز کی رضامندی سے ملتوی کردیا گیا۔

https://p.dw.com/p/FgJp
تصویر: AP

سری لنکن کھلاڑیوں کوانڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں شرکت کی اجازت دینےاوربھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ 70ملین ڈالرز کے مجوزہ معاہدے کے بعد سری لنکا کا دورہ انگلینڈ مشکل میں دکھائی دے رہا تھا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کردیا ہے کہ دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے دورہ ری شیڈول کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں دوسرے درجے کی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ٹکٹوں کی فروخت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

سری لنکا کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ انگلینڈ اب ویسٹ انڈیز کو مدعو کرے گا۔ ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑیوں کا بھی انڈین پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہے تاہم امید ہے کہ وہ ویسٹ انڈین اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔