1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا بمقابلہ پاکستان: مظاہروں اور احتجاجات میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں

28 فروری 2009

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم اتوار کے دن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان ٹیم کے مد مقابل ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین کراجی میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

https://p.dw.com/p/H3F1
پاکستانی کپتان یونس خان نے عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہےتصویر: AP

پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کی ٹیم کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ واضح رہے کے کراچی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے برابر رہا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان یونس خان نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ٹیسٹ میں جیت کی امید ظاہر کی تاہم کہا کہ ان کی ٹیم نئی ہے اور ان کی توجّہ ٹیم کو متحد رکھنے پر مرکوز ہے۔ یونس خان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی سست وکٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچوں کے لیے ایسی وکٹیں تیّار کرنا چاہیے جن سے میچ کا نتیجہ نکل سکے۔

سری لنکا کے کپتان جے وردھنے نے لاہور ٹیسٹ جیت کر پاکستان کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست دینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صوبہ پنجاب میں گورنر راج اور اس پر، پر تشدد مظاہروں کے باعث امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ شائد یہ میچ لاہور سے کسی دوسرے شہر منتقل کر دیا جائے، تاہم سری لنکا ٹیم کی طرف سے سیکورٹی خدشات کا کوئی اظہار نہ کیا گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں ہی منعقد کروانے کا فیصلہ کیا۔