1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا: تامل ٹائیگرز اور فوج کے درمیان جنگ فیصلہ کُن مرحلے میں

9 دسمبر 2008

سری لنکا کی سرکاری فوج ، تامل ٹائیگرز پر حالیہ فوجی کارروائیوں کے دوران مسلسل دباؤ بڑھاتی جا رہی ہے۔ کِی لی نوچی شہر پر قبضہ کرنا فوج کے وقار کے لئے ضروری ہے تو اُس کا دفاع کرنا تامل باغیوں کے لئے بھی بے حد لازمی ہے۔

https://p.dw.com/p/GBeA
سری لنکا کی خصوصی ٹاسک فورس کےجوان، جو تامل باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہیں۔تصویر: AP

سری لنکا کی فوج نے تامل باغیوں کے سیاسی صدر مقام کی لی نوچی قبضے کی خاطر تین اطرف سے چڑھائی کر رکھی ہے۔ تامل علیحدگی پسند سرکاری فوج کی پیش قدمی کے راستے میں اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوج بہت آہستہ آہستہ کی لی نوچیKilinochchi کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Kämpfe in Sri Lanka
کی لی نوچی شہر کے دفاع پر مامور تامل باغیتصویر: AP

تازہ ترین یہ ہے کہ پیش قدمی کرتے ہوئے باغیوں کے مزید بنکرز پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ یہ بنکر کی لی نوچی شہر کے بالکل باہر واقع ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق باغیوں نے سخت مزاحمت کے بعد پسپائی اختیار کر لی۔ اِس طرح اب سری لنکا کی فوج کی لی نوچی کے دروازے پر پہنچ چکی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق اب فوج شہر کے اندر نشانے لگا رہی ہے۔ ویسے یہ اور بات ہے کہ گزشتہ ستمبر سے فوج کی لی نوچی Kilinochchi پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کرتی آ رہی ہے۔ اِس شہر تک فوج کو سرک سرک کر پہچنا پڑا ہے کیونکہ تامل باغیوں نے گھنے جنگلوں اور تمام راستوں کے ساتھ ساتھ اور قرب وجوار میں مورچے اور جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا رکھیں تھیں۔

Sri Lanka Tamilen mit Flagge
سری لنکا کی فوج کے مطابق کی لی نوچی پر تامل جھنڈا گرنے والا ہے۔تصویر: AP

کی لی نوچی Kilinochchi کو تامل باغیوں کا سیاسی صدر مقام تصور کیا جاتا ہے۔ جنگ بندی کے زمانے میں جتنے میں غیر ملکی نمائندے یا میڈیا ٹیمیں آ تی تھیں۔ تامل لیڈر شپ اُن سے اِسی شہر میں ملاقاتیں کرتی تھی۔ ماہرین کے خیال میں کی لی نوچی پر قبضہ تامل علیحدگی پسندوں کے لئے یہ بہت بڑی ہزیمت کا باعث بنتے ہوئے اُن کی تحریک کو مزید کمزور کر دے گا۔ کی لی نوچی Kilinochchi پر قبضہ فوج اور حکومت کے لئے بہت اہم ہے اور اِس سے اِن کے اعتماد اور حوصلے میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔

اِس اہم فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ ایک اور فوجی مشن تامل باغیوں کے دفاعی گڑھ Mullaitivu کی جانب پیش قدمی بھی ہے۔ کی لی نوچی پر جتنی جلدی فوج کا قبضہ ہو گا اُتنی جلدی حکومتی فوج تامل دفاعی گڑھ Mullaitivu پر کُلی طور پر اپنی توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب ہوتے ہوئے مزید کمک روانہ کر سکے گی۔ وزارت دفاع کے مطابق شمال مشرقی ساحلی پٹی پر فوج اپنے ٹارگٹ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Unabhängigkeitsfeier Sri Lanka
سری لنکا کے صدر مہندا راج پکشے، جن کے دور میں تامل باغیوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی۔تصویر: AP

اِسی جنگ کے تناظر میں سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اپنا سالانہ بجٹ منظور کر دیا ہے۔ اِس بجٹ میں دفاع پر ایک کثیر رقع مختص کی گئی ہے جو ریکارڈ ہے۔ سری لنکا کے صدر مہندا راج پکشے کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ سن دو ہزار نو کا سالانہ بجٹ پارلیمنٹ نے چوراسی کے مقابلے میں ایک سو چھبیس ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔ اِس بجٹ میں دفاع اخراجات میں بیس فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ مہندا راج پکشے کی حکومت گزشتہ پچیس سالوں میں وہ پہلی حکومت بن کر سامنے آ ئی ہے جس نے تامل علیحدگی پسندوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔