1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

22 نومبر 2008

سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ نو وکٹوں کی برتری کے ساتھ جیت لیا اور دوسری طرف بلوم فونٹین میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو ایک سو انتیس رنز سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/FzwT
پانچ میچوں کی او ڈی آئی سیریز میں سری لنکا کو برتری حاصل ہے۔

سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ نو وکٹوں کی برتری کے ساتھ جیت لیا ہے۔ہرارے کمپلکس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے نے ٹوس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تا ہم تمام کھلاڑی پر ہی آؤٹ ہو گئےاور صرف اکتیس اور کھیل پائے۔ جواباً سری لنکا کی ٹیم نے تقریباً سترہ اور میں ہی اکہتر رنز بنا کر زمبابوے کو شکست دے کر ایک آسان جیت اپنے نام کر لی۔


پانچ میچوں کی او ڈی آئی سیریز میں سری لنکا کو برتری حاصل ہے۔ ابتک ہونے والے دونوں میچوں میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بقیہ تین میچ چوبیس، اٹھائیس اور تیس نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

جمعرات کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بھی سری لنکا نے نہایت آسانی سے فتح حاصل کی تھی۔ زمبایوے کی ٹیم اکتیس اور میں صری ایک سو ستائیس رنز بنا پائی۔ جبکہ سری لنکا نے تینتیس اور میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر یہ میچ جیت لیا تھا۔ بہتری کارکردگی کا اعزار Muttiah Muralitharan کو دیا گیا۔

جنوبی افریقہ بنگلہ دیش سیریز: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں ایک سو انتیس رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز سرسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے دو سو اکیس رنز درکار تھے تاہم مہمان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقہ باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور اسکی پوری ٹیم ایک سو انسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مہراب حسین جونیئر نے تینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈبل اسٹین نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ چھبیس نومبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔