1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا کے ہزارہا تامل مہاجرین بھارت میں

31 اگست 2006

سری لنکا میں حکومتی اَفواج اور تامل باغیوں کے درمیان جنوری کے مہینے سے نئے سرے سے جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے گیارہ ہزار سے زیادہ تامل مہاجرین فرار ہو کر بھارت پہنچ چکے ہیں۔ اِن میں وہ 500 مہاجرین بھی شامل ہیں، جو بدھ کی شام ایک بڑی کشتی کے ذریعے جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے منڈاپَم کیمپ میں پہنچے۔

https://p.dw.com/p/DYJy
تصویر: AP

چِنائے میں تامل مہاجرین کی بحالی اور آبادکاری کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ سی پی چندرا ہاسن ہیں، جو خود بھی سری لنکا کے ایک تامل ہیں لیکن سن 1983ء سے بھارت میں مقیم ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ نوے کے عشرے کے اوائل سے لے کر اب تک سری لنکا کے 70 ہزار سے زیادہ مہاجرین بھارت میں پناہ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے اپنے تامل شہریوں کی تعداد 62,2 ملین ہے، جن کے سری لنکا میں بسنے والی تامل آبادی کے ساتھ گہرے ثقافتی رِشتے ہیں۔

سری لنکا میں جاری جھڑپوں کی تازہ لہر میں سالِ رواں کے آغاز سے اب تک 1,500 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں ان جھڑپوں میں اور زیادہ شدت آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔