1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنگاپور گراں پری فیرنانڈو الونسو کے نام

26 ستمبر 2010

آج پول پوزیشن سے اپنی ریس شروع کرنے والے فیراری ڈرائیور فیرنانڈو الونسو نے فارمولا وَن ورلڈ ڈرائیورز چیمپئن شپ کی سنگاپور گراں پری ریس جیت لی۔ اب وہ مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PN73
الونسو سنگاپور میں بھی فاتحتصویر: AP

دو بار عالمی چیمپئن بننے والے الونسو کے کیریئر کی یہ اب تک مجموعی طور پر پچیس ویں کامیابی تھی جبکہ اِس سیزن کے دوران اُن کے حصے میں آنے والا یہ چوتھا ٹائیٹل تھا۔ ریڈ بُل ٹیم کے جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل نے دوسری جبکہ اُن کے ٹیم ساتھی آسٹریلیا کے مارک ویبر نے، جو مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Singapur F1
ریڈ بُل ٹیم کی گاڑی میں سوار جرمنی کے سیباستیان فیٹل سنگاپور ریس میں دوسرے نمبر پر رہےتصویر: AP

ویبر اب تک 202 پوائنٹس بنا چکے ہیں، جبکہ آج کی ریس جیتنے والے الونسو کے191 پوائنٹس ہیں۔ مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے 182 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برطانیہ کے لیوئس ہیملٹن کی ہے، جو ریس کے دوران ویبر کے ساتھ اپنی گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں مقابلے سے خارج ہو گئے تھے۔

اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے میکلارن ٹیم کے برطانوی ڈرائیور جینسن بٹن سنگاپور گراں پری ریس میں چوتھے نمبر پر رہے اور مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے 177 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر جا رہے ہیں۔ اب رواں سیزن کی محض چار ریسیں باقی رہ گئی ہیں۔ اگلی ریس جاپان گراں پری ہے، جو دَس اکتوبر کو سوزوکا کے مقام پر منعقد ہو گی۔

رپورٹ: امجد علی

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید