1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنگا پور میں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں فارمولا ون کار ریس

26 ستمبر 2008

فارمولا ون کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی روشنی میں گراں پری ریس سنگاپور میں ہوگی۔اٹھائیس ستمبر کو سنگاپور میں ہونے والی ریس فارمولاون تاریخ کی سب سے انوکھی ریس ہو گی۔اس میں ڈرائیور برقی قمقوں کی روشنی میں کار چلائیں گے۔

https://p.dw.com/p/FP19
سنگا پور گراں پری کے انعقاد کے موقع پر کی جانے والی فلڈ لائٹس کا منظرتصویر: AP

سنگاپور کا نیا تعمیر شدہ سرکٹ پانچ اعشاریہ صفر چھ سات کلو میٹر طویل ہے جس پر پندرہ سو پروجیکٹرز کی مدد سے ہائی پاور فلڈ لائٹس روشن کی جائیں گی۔سنگاپور میں اس وقت موسم شدید گرم ہے جبکہ ریس کے موقع پر بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تین مرتبہ کے فارمولا ون ورلڈ چیمپیئن جیکی اسٹیورٹ نے رات میں کار چلانے کو خطرناک قرار دیا ہے۔ادھر سنگاپور کے نیشنل ٹرینر کا کہنا ہے کہ یہاں کار چلانا اتنا بھی مشکل نہیں ،انہوں نے سنگاپور گراں پری کو ڈرائیورز کے لئے چیلنج قرار دیا۔سنگاپور گراں پری کا پریکٹس سیشن چھبیس اور کوالیفائنگ سیشن ستائیس ستمبر کو ہوگا۔

Formel1 Start und Ziel In Singapur
مارینا بے کا مقام جہاں سے سنگاپور گراں پری کا آغاز اور اختتام ہو گا۔تصویر: AP

سوا تین کلو میٹر ٹریک کو انتہائی زیادہ فلڈ لائٹس سے روشن کیا جائے گا۔ اِن لائٹس کا حجم عام فٹ بال میچ میں استعمال کی جانے والی روشنی سے چار گنا زیادہ ہے۔ ٹریک کے کے کُل چکر اکسٹھ ہوں گے اور اِس مناسبت سے کُل فاصلہ تین سو نو کلومیٹر سے تھوڑا زیادہ بنتا ہے۔

بعض ماہرین نائٹ ڈرائیونگ کےچند خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں جن میں اِس کے ممکنہ اثرات میں سے ایک یہ ہو سکتا ہے کہ ڈرائیور جو یورپی وقت کے عادی ہیں اُن کو نیند کا جھونکا پکڑنے کی کوشش کرے گا۔ اِس کے علاوہ بارش کے امکانات بھی ہیں جس سے گلیوں اور اندرون شہر میں ڈرائیونگ قدرے مشکل ہو جائے گی۔ اِس تجربے کے تناظر میں ایسے امکانات کا جائزہ لیا جانے لگا ہے کہ جاپان میں بھی رات کے وقت فارمولا ون کا انعقاد کب کیا جائے۔

Singapore Flyer Riesenrad in Singapur
سنگاپور ٹریک کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/dpa

ادھر دو ہزار سات کے فارمولا ون چیمپئن فراری کے کمی رائی کونن نے ابوظہبی کے زیر تعمیر سرکٹ کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ متحدہ عرب امارات کا شہر ابوظہبی آئندہ سال نومبر سے فارمولا ون سیزن کی آخری ریس کی میزبانی کرے گا۔ ریس کیلئے نیا سرکٹ زیر تعمیرہے، جہاں ہوٹلز، اپارٹمنٹس اور فراری تھیم پارک بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

فارمولا ون چیمپئن کمی رائی کونن نے سائٹ کے مختلف حصے دیکھے، فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ریکونن چیمپئن شپ میں ستاون پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ میک لارن کے لوئس ہملٹن اٹھتر پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔

رائی کونن کا کہنا ہے کہ انہیں آئندہ سال ابوظبی کے نئے سرکٹ پر ہونے والی ریس کا بے صبری سے انتظار ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ریس کے لئے بہت اچھی جگہ ہے کیونکہ یہ یورپ اور دیگر ممالک میں ہونے والے ریسوں سے کافی دور ہے۔