1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوائن فلو بھارت اور ترکی جا پہنچا

رپورٹ: ندیم گل، ادارت:عابد حسین16 مئی 2009

بھارت اور ترکی سوائن فلو سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے والے نئے ملک ہیں۔ دونوں ممالک میں H1N1 وائرس کے متاثرہ ایک ایک شخص کا انکشاف ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/HreM
وائرس کے ممکنہ متاثرین کے سیمپلتصویر: AP

بھارت میں امریکی شہر نیویارک سے حیدرآباد پہنچنے والے ایک نوجوان میں خنزیری فلُو کا وائرس پایا گیا ہے۔ یہ 23 سالہ نوجواں نیویارک سے براستہ دبئی ، حیدرآباد پہنچا۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق متاثرہ نوجوان کا علاج جاری ہے جبکہ اس کے عزیز رشتے داروں کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت نے متعلقہ فضائی کمپنی سے بھی متاثرہ نوجوان کی قریبی نشستوں پر سفر کرنے والے افراد کی فہرست طلب کی ہے۔ ایسے مسافروں کے نام ان کے ممالک اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بھیجے جائیں گے۔ دبئی سے حیدرآباد کی پرواز پر سفر کرنے والے مسافروں کی نشاندہی ہو گئی ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ترکی میں بھی سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ترک وزارت صحت کے مطابق یہ وائرس امریکہ سے براستہ ایمسٹرڈم، استنبول پہنچنے والے ایک شخص میں پایا گیا ہے۔ متاثرہ شخص عراق جا رہا تھا جسے استنبول کے ایک ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ترک وزیر اعظم نے دورہ روس پر روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ سوائن فلو کے ‌حوالے سے حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص عرقی نژاد امریکی ہے۔

Bildergalerie - Schweinegrippe, freies Format
میکسیکو میں دوسالہ ایک بچہ حفاظی ماسک پہنے ہوئے، سوائن فلو کا آغاز میکسیکو فن ہوا۔ تاہم وہاں کے حکام نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ وائرس امریکہ میں بھی وبا کی صورت اختیار کر رہا ہےتصویر: AP

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے متاثرہ ممالک میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت کے اس عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک اس فلو کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں ایک ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ سوائن فلو کے نئے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکہ اور میکسیکو سے ہے۔