1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوڈانی صدر عمر البشیر کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ

14 جولائی 2008

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں سوڈان کے صدر عمر البشیرکے خلاف نسل کشی اور دارفور میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے الزام میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EcQb
سوڈانی صدر عمر حسن البشیرتصویر: AP

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اثتغاثہ لوئس موغینو اکامپو نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میںسوڈانی صدر عمر البشیر کے خلاف یہ الزامات عائد کیے۔ تین افریقی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتلِ عام۔ ان قومیتوں کے افراد کوزہنی ایزادینا اور ایسے حالات پیدا کرنا جن سے تباہی و بربادی پھیلے۔ قتل، تشدّداور آبرو ریزی، اور بڑی تعداد میں لوگوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنا۔ شہری آبادی پر مسلح حملے کروانا اور لوٹ مار کرنا۔


تین ججوں پر مشتمل انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا پینل اب یہ طے کرے گا کہ عمر البشیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں یا نہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کسی حاضر سربراہِ مملکت کے خلاف مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔


اقوامِ متحدہ کے مطابق سن دو ہزار تین سے جاری دارفور تنازعے میں کم از کم تین لاکھ افراد جاں بہ حق جب کہ بیس لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سوڈانی حکومت ہلاکتوں کا الزام عرب عسکری تنظیموں پر عائد کرتی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور افریقی یونین پر مشتمل امن دستے کے تقریباً نو ہزار اہلکار دارفور میں قیامِ امن کے لیے تعینات ہیں۔

Kindersoldat in Uganda
دارفور تنازعے میں تقریباً تین لاکھ افراد ہلک ہو چکے ہیںتصویر: AP


سوڈانی حکومت نے کہا ہے کہ عمر البشیر کے خلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں کوئی بھی مقدمہ بے معنی ہوگا۔ سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی ہے اور سوڈان کا صدر ہو یا کوئی عام شہری، آئی سی سی کے مقدمے یا فیصلے کی سوڈان کے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے۔ گزشتہ برس سوڈانی حکومت نے جرم ثابت ہونے کے با وجود اپنے ایک اور عسکری رہنما کو آئی سی سی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔


سوڈانی حکومت نے لوئس موغینو اکامپو کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمر البشیر کے خلاف کوئی بھی کارروائی سوڈان تنازعے کے حوالے سے جاری امن کاوشوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ سوڈان لبریشن آرمی کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ وہ عمر البشیر کے خلاف آئی سی سی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے۔


اقوامِ متحدہ نے دارفور میں اپنے اہلکاروں کی حالیہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے اہلکاروں کی حفاظت سوڈانی حکومت کی زمہ داری ہے۔ امریکہ نے سوڈان تنازعے کے تمام فریقین سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے او رکہا ہے کہ امریکی حکومت صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے۔