1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوہارتو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،

27 جنوری 2008

جہاں سوہارتو پر مخالفین کو قتل کروانے کے الزامات ہیں ، وہیں ان کے آسیان گروپ کے لئے نظرئیے کو سراہا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYFF
تصویر: AP

انڈونیشیا کے سابق صدر محمد سوہارتو 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ان کا انتقال متعدد جسمانی اعظاءکے کام بند کرنے کی وجہ سے ہوا۔ سوہارتو نے 1965 سے لے کر 1998 تک انڈونیشیا پر حکومت کی ۔ وہ 1921 میں پیدا ہوئے تھے۔ محمد سوہارتو نے انڈونیشیا میں 1965 میں اقتدار سنبھالا اور سابق آرمی جنرل کے آمرانہ دور میں تقریبا ایک ملین سیاسی مخالفین کو قتل کیاگیا۔ وہ 1998 میں عوامی دباو کے نتیجے میں صدارت کے عہدے سے اسعفی دینے پر مجبور ہوئے تھے۔ اس کے بعد سوہارتو دارلحکومت جکارتہ میں ہی مقیم رہے۔ اپنے تین عشروں پر محیط دور حکومت میں ، سوہارتو کے خلاف حکومتی فنڈ میں بد عنوانیوں کے بھی الزامات تھے۔ لیکن مرحوم کو ناسازعی طبع کی بناءپران کو کبھی عدالت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔