1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سٹار ٹینس کھلاڑی Roger Federer کی غیر متوقع شکست

17 اگست 2006

سکاٹ لینڈ کے نو عمر کھلاڑی Andy Murray نے Cincinnati ماسٹرز ٹورنامنٹ کے دوسرے ہی راﺅنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹار کھلاڑی Roger Federer کو غیر متوقع طور پر 5-7 اور 4-6 سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNr
تصویر: AP

اِس طرح عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن کے حامل Federer کا مسلسل فتوحات کا ریکارڈ برابر کرنے اور آگے چل کر ممکنہ طور پر نیا ریکارڈ بنانے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

18مسلسل فتوحات کا ریکارڈ 82-1981ء میں اِیوان لَینڈل نے قائم کیا تھا جبکہ Federer اب تک مسلسل سترہ مرتبہ فتح سے ہمکنار ہو چکے تھے۔ وہ Murray سے نہ ہارتے تو لینڈل کا ریکارڈ برابر کر جاتے۔