1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سٹاک ہولم واٹر پرائز امریکی ماہر کارپینٹر کے لیے

22 مارچ 2011

امریکی محقق سٹیفن کارپینٹر کو جھیلوں کے ماحولیاتی نظاموں سے متعلق ان کی ریسرچ کی بنیاد پر اس سال کے س‍ٹاک ہولم واٹر پرائز کا حقدار قرار ٹھہرایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10fhh
تصویر: DW

اس امریکی ماہر کو یہ انعام دینے کا فیصلہ اس بارے میں ان کی تحقیق کی بنیاد پر کیا گیا کہ انہوں نے یہ وضاحت کردی تھی کہ جھیلوں کے قدرتی ماحولیاتی نظام انسانوں کے علاوہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔

سٹاک ہولم واٹر پرائز کی جیوری کےاعلان کے مطابق سٹیفن کارپینٹر کی تحقیق سے اس بارے میں بڑی مدد ملی کہ پانی کے وسائل کا بہتر انتظام کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ 59 سالہ کارپینٹر امریکی شہر Madison میں یونیورسٹی آف Wisconsin میں حیاتیات اور Limnology کے پروفیسر ہیں۔ اس اعزاز کے ساتھ انہیں ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے برابر نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

Kaptai Lake in Bangladesh Flash-Galerie
سٹیفن کارپینٹر کی تحقیق سے اس بارے میں بڑی مدد ملی کہ پانی کے وسائل کا بہتر انتظام کس طرح کیا جا سکتا ہےتصویر: DW

پروفیسر کارپینٹر کو سٹاک ہولم واٹر پرائز اس سال 25 اگست کو ہونے والی ایک تقریب میں ورلڈ واٹر ویک کے دوران سویڈن کے دارالحکومت میں شاہ کارل گسٹاف کی طرف سے دیا جائے گا۔

سویڈش دارالحکومت سے آمدہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سٹیفن کارپینٹر کی ریسرچ سے بہت سے ماہرین کو یہ سمجھنے میں بھی مدد ملی کہ آبی ذخائر کے طور پر جھیلوں کے ecosystem معدنیات اور مختلف قسموں کے جانوروں کی موجودگی اور ماہی گیری جیسے عوامل سے کس طرح اور کس حد تک متاثر ہوتے ہیں۔

گزشتہ برس سٹاک ہولم واٹر پرائز امریکی خاتون ریسرچر Rita Colwell کو دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ اس امریکی سائنسدان کی طرف سے پانی سے پھیلنے والی ہیضے جیسے متعدی بیماریوں سے متعلق نئی تحقیق بنی تھی۔ یہ سالانہ انعام دینے کا سلسلہ سن 1990 میں شروع ہوا تھا۔

رپورٹ عصمت جبیں

ادارت شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں