1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، جونٹی روڈز عنقريب ايکشن ميں

15 اکتوبر 2019

آئندہ برس ايک ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، جس ميں بھارتی ليجنڈ سچن ٹنڈولکر کے علاوہ ويسٹ انڈيز کے مايہ ناز بلے باز برائن لارا اور جنوبی افريقہ کے بلے باز اور ايک بہترين فيلڈر جونٹی روڈز دوبارہ ايکشن ميں دکھائی ديں گے۔

https://p.dw.com/p/3RKHQ
ICC Cricket World Cup 2011 | Sachin Tendulkar, Indien
تصویر: Getty Images/AFP/M. Vatsyayana

’روڈ سيفٹی ورلڈ سيريز‘ کا اولين ٹورنامنٹ آئندہ برس بھارت ميں منعقد ہو گا۔ اس سالانہ ٹورنامنٹ ميں پانچ ممالک آسٹريليا، جنوبی افريقہ، سری لنکا، ويسٹ انڈيز اور بھارت کے سابق و موجودہ کھلاڑی شرکت کريں گے۔ يہ سيريز بھارت کے مختلف شہروں ميں دو تا سولہ فروری تک کھيلی جائے گی۔

اولين ٹورنامنٹ ميں ميزبان ملک کے تاريخ ساز بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی شریک ہوں گے۔ چھياليس سالہ ٹنڈولکر اب بھی ٹيسٹ اور ون ڈے کرکٹ ميں سب سے زيادہ زنر بنانے والے کھلاڑی ہيں۔ انہوں نے اپنے چوبيس سالہ کيريئر ميں ايک روزہ اور ٹيسٹ ميچوں ميں مشترکہ طور پر چونتيس ہزار سے زائد رنر بنا رکھے ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس ٹورنامنٹ ميں برائن لارا، ویرندر سہواگ، آسٹريلوی فاسٹ بالر بريٹ لی، سری لنکا کے تلکرتنے دلشن اور جنوبی افريقہ کے جونٹی روڈز بھی شرکت کريں گے۔

ٴع س / ع ح، نيوز ايجنسياں