1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان کے لئے 176 کا ٹارگٹ

6 جنوری 2010

چائے کے وقفے تک پاکستان نے 77 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ دوسرے سیشن کے اختتام تک عمران فرحت 22 ، سلمان بٹ 21 اور فیصل اقبال 7 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ مچل جانسن نے دو وکٹیں جبکہ بولینگر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/LLo1
آسٹریلوی بلے باز مائیک ہسیتصویر: AP

سڈنی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 381 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے اب 176 رنز درکار ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی بلے باز مائیک ہسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ہسی کی شاندار سینچری کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم مجموعی طور پر 381 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ آسٹریلوی سلامی بلے باز شین واٹسن نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 97 رنز بنائے۔

پہلی اننگز کے کھیل میں پاکستان کی طرف سے دانش کنیریا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمرگل نے تین اور محد آصف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو اب دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 176 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔

اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ اپنی پہلی اننگز میں صرف 127 رنز بنا سکی تھی۔ محمد آصف نے شانداربولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بولر ڈی ای بولینگر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید