1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیرینا ویلیمز نے ومبلڈن کا میدان پھر مار لیا

4 جولائی 2010

ٹینس کی ورلڈ نمبر وَن کھلاڑی سیرینا ویلیمز نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ومبلڈن میں یہ ان کی چوتھی جبکہ گرانڈسلیم میں تیرھویں جیت ہے۔ انہوں نے روسی کھلاڑی ویرا زونریوا کو مات دی۔

https://p.dw.com/p/OAB9
سیرینا ویلیمزتصویر: AP

سیرینا ویلیمز اور ویرا زونریوا کے درمیان کھیل 66 منٹ جاری رہی۔ ویلیمز کا سکور 6-3 6-2 رہا۔ وہ کوئی بھی سیٹ ڈراپ کئے بغیر 80 ایسز کے ساتھ فائنل میں پہنچیں۔

زونریوا کے لئے کسی گرانڈ سلیم کا یہ پہلا فائنل تھا۔ انہوں نے سیرینا کے خلاف چھ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے ایک میں ہی کامیابی حاصل کر سکیں۔ یہ فتح انہیں چار سال قبل حاصل ہوئی تھی۔ پچیس سالہ زونریوا نچلے درجے سے ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دوسری کھلاڑی ہیں۔

Vera Zvonareva
ویرا زونریواتصویر: AP

اٹھائیس سالہ ویلیمز نے 2002ء، 2003ء اور 2009ء میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس چیمپیئن شپ میں ان کی بہن وینس ویلیمز کی کامیابیوں کے تناظر میں یہ پہلو دلچسپ ہے گزشتہ 11میں سے نو سال تک یہ ٹائٹل ان کے خاندان میں ہی رہا ہے۔

اس لحاظ سے سیرینا ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل کے دوران کسی دباؤ کا شکار دکھائی نہیں دیں۔ تاہم زونریوا نے ایک اچھا کھیل پیش کیا اور میچ کا پہلا بریک پوائنٹ 3-3 پر تھا۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں