1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سینما بائی مون لائٹ فیسٹیول

رپورٹ: عابد حسین ، ادارت: شامل شمس8 اگست 2009

سینما بائی مون لائٹ فیسٹیول یعنی چاندنی رات میں فلم دیکھنے کا میلہ، عالمی فلمی میلوں میں جداگانہ اور منفرد حیثیت کا حامل فلمی فیسٹیول اِس ماہ کی23 تاریخ تک فرانس کے شہر پیرس میں جاری رہے گا۔

https://p.dw.com/p/J5uM
پیرس کا سیکرڈ ہارٹ گرجا گھر، رات کے وقتتصویر: dpa

دنیا بھر میں مختلف انداز کے فلمی میلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اِن میں کبھی تو کسی بڑے ہدایتکار کی مشہور فلموں کو شائقین کے لئے پیش کیا جاتا ہے یا پھر کسی بڑی معروف اداکارہ یا اداکار کو چُن لیا جاتا ہے، یا کسی ملک کی فلم انڈسٹری کو کسی دوسری ملک میں متعارف کروانے یا اُس کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے میلے یا فیسٹیول کی منصوبہ بندی کر لی جاتی ہے۔

یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک انتہائی منفرد اندز کا فلمی میلہ یا فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ اِس کو چاند رات اور شہر کی روشنیوں ملگجی روشنی میں دیکھا جائے گا۔ حاضرین کے لئےفلم دیکھنے کی خاطر ایک بہت ہی بڑی سکرین کا بندو بست کیا گیا ہے تا کہ اگر آپ دور بھی کھڑے ہوں تو فلمی کرداروں کی اداکاری سے لُطف اندوز ہو سکیں۔

Nuit blanche
پیرس شہر کی جگ مگاتی روشنیاںتصویر: AP

پیرس کے مشہور سیاحتی مقام Sacre Coeur یا Basilica of the Sacred Heart کے سائے میں ملحقہ وسیع باغ کے اندر اِس منفرد فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Feuerwerk zum Nationalfeiertag Eiffelturm
پیرس کا نشان : آئیفل ٹاورتصویر: AP

بُدھ کی رات چاندنی میں فلم دیکھنے والے ہزاروں شائقین کھلے اور رومان پرور ماحول سے خوب لُطف اندوز ہوئے۔ اِس فیسٹیول کو اِس ماحول کی بناپر 'سینما بائی مون لائٹ ' کا نام دیا گیا ہے یعنی فلم دیکھئے چاندنی رات میں۔ پہلے دِن آٹھ ہزار شائقین سن 1950 میں بنائی ایک پرانی فلم Casque d'Or دیکھنے سیکرڈ ہارٹ بیسیلیکا کے باغ میں پہنچے تھے۔

شہر کے مختلف مقامات کو مختلف فلموں کے لئے چنا گیا ہے تا کہ شائقین ہر بار ایک نئی مگر کلاسک کا درجہ رکھنے والی فلم ایک نئے ماحول اور مقام پر دیکھ سکیں۔ اگر چاند بادلوں میں چھپا ہو تو شہر کی روشنیاں تو کم از کم موجود ہوں گی۔

کھلے ماحول میں جو فلمیں شیڈیول ہیں اُن کا زمانہ سن 1930 سے شروع ہوتا ہے۔ انگریزی ناول تھری مسکیٹئرز کا فرانسیسی ترجمے پر بنائی گئی فلم بھی شہر کے اولڈ سکوئر مقام پر دکھائی جائے گی۔ مشہور اداکارہ آدرے ہیپبرن اور گیری کوپر کی لازول فلم Ariane کوپیرس کے ایک اور سیاحتی مقام Montsouris Park میں شائقین کے لئے پیش کیا جائے گا۔

چاندنی میں فلم دیکھنے کے لئے منتظمین نے بلند و بالا اور پیرس شہر کی عالمی نشانی آئیفل ٹاور کے علاوہ Champs - Elysees ، پھولوں کے تختوں سے سجا Trocadero Gardens اور سترہویں صدی کے چوک Places des Vosges کو منتخب کیا گیا ہے۔ اِس سلسلے میں مناسب تشہیری عمل بھی جاری ہے تا کہ شرکاء مقام اور دکھائی جانے والی فلم کی تاریخ یاد رکھیں۔

سینما بائی مون لائٹ فیسٹیول اِس ماہ کی23 تاریخ تک جاری رہے گا۔