1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شامی مہاجرين کے ليے امريکی مالی امداد میں اضافہ

عاصم سلیم
26 جولائی 2017

امريکا نے شامی مہاجرين کی مدد کے ليے لبنان کو 140 ملين ڈالر بطور امداد زائد دينے کا اعلان کيا ہے۔ يہ اعلان لبنان کے وزير اعظم کے دورہ امريکا کے موقع پر کيا گيا۔

https://p.dw.com/p/2hBgm
Libanon Syrische Flüchtlinge
تصویر: Reuters/Ali Hashisho

امريکی محکمہ خارجہ نے بدھ چھبيس جولائی کو اعلان کيا ہے کہ لبنان ميں پناہ ليے ہوئے شامی مہاجرين کے ليے انتظاميہ مزيد 140 ملين ڈالر بطور امداد فراہم کرے گی۔ يہ امدادی رقم پناہ گزينوں کے ليے رہائش، خوراک اور طبی امداد کے ليے صرف کی جائے گی۔ مستفيد ہونے والوں ميں لبنان کی وہ مقامی کميونيٹيز بھی شامل ہوں گی، جو اپنے ملک ميں پناہ ليے ہوئے شامی شہريوں کی مدد ميں مصروف ہيں۔ امريکی مالی امداد سے بنيادی ڈھانچے ميں بہتری اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی وسعت دی جائے گی۔ امريکی محکمہ دفاع کے مطابق اس امداد کا اعلان لبنانی وزير اعظم سعد حريری کے دورہ امريکا کے موقع پر کيا گيا۔

لبنان ميں اس وقت تقريباً ڈيڑھ ملين شامی پناہ گزين موجود ہيں، جو اس ملک کی آبادی کے ايک چوتھائی حصے کے برابر ہيں۔ امداد میں اضافے کے تازہ اعلان کے بعد امريکا کی طرف سے سن 2012 سے اب تک لبنان کو دی گئی انسانی بنيادوں پر امداد کا کُل حجم ڈيڑھ بلين ڈالر ہو گيا ہے۔ لبنان حکومت نے شامی بحران سے نمٹنے کے ليے اپنے سن 2010 سے سن 2017 تک کے ’کرائسس رسپانس پلان‘ ميں دو اعشاريہ آٹھ بلين ڈالر کا مطالبہ کيا تھا، جن کی مدد سے مہاجرين کے اس بحران سے نمٹا جانا تھا۔

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ہفتے لبنانی وزير اعظم سعد حريری سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ان کا ملک لبنان اور خطے ميں دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹيٹ کے اثر و رسوخ کو محدود رکھنے يا ختم کرنے کے ليے لبنانی فوج کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

دريں اثناء امريکی محکمہ خارجہ نے اپنے ايک بيان ميں ديگر ممالک پر زور ديا ہے کہ شامی مہاجرين کی امداد کے ليے ان کی ميزبانی کرنے والے ممالک کی مالی امداد بڑھائی جائے اور پہلے سے کيے گئے وعدے پورے کيے جائيں۔

ايک مہاجر، جس نے اپنا خواب سچ کر دکھايا

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید