1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شامی مہاجرین فوری طور پر اپنے ملک واپس جائیں، لبنانی صدر

صائمہ حیدر
26 ستمبر 2017

لبنان کے صدر مشیل عون نے کہا ہے کہ اُن کے ملک میں رہائش پذیر شامی تارکین وطن کو فوری طور پر اپنے ملک شام واپس چلے جانا چاہیے۔ خواہ یہ واپسی رضاکارانہ بنیادوں پر ہو یا نہیں۔

https://p.dw.com/p/2ki6T
Libanon neuer Präisdent Michel Aoun
تصویر: Picture-Alliance/dpa/N. Mounzer

صدر عون نے  فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر کہا ہے کہ لبنان کے مہاجر کیمپوں میں رہنے والے شامی پناہ گزینوں کو امداد کے طور پر اقوام متحدہ کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کو بلا تاخیر اُن کے گھر واپس بھیجے جانے پر صرف کرنا چاہیے۔ فرانس کے الیزے پیلیس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر عون نے اس حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا،’’ ہم اُن کی رضاکارانہ واپسی کا انتظار نہیں کر سکتے۔‘‘

لبنانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام کہ وہ بیشتر علاقے جہاں سے ہجرت کر کے یہ مہاجرین لبنان آئے تھے، اب محفوظ ہیں۔ تاہم فرانسیسی صدر نے اپنے ہم منصب کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش نہ کر لیا جائے، شامی مہاجرین کو مستقل طور پر وطن واپسی کے لیے نہیں کہا جا سکتا۔

یاد رہے کہ شام میں جاری طویل خانہ جنگی سے فرار حاصل کر کے قریب ایک ملین شامی مہاجرین نے پڑوسی ملک لبنان میں پناہ حاصل کر رکھی ہے۔ ان میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے۔