1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شامی مہاجرین  فوری پناہ کی حیثیت کے حقدار نہیں، جرمن عدالت

صائمہ حیدر
21 فروری 2017

ایک جرمن عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ جینیوا کنونشن کے تحت کثیرالجہتی خانہ جنگی سے بھاگ کر جرمنی آنے والے شامی تارکینِ وطن کا یہ بنیادی حق نہیں ہے کہ انہیں فوراﹰ  باقاعدہ پناہ گزینوں کی حیثیت دے  دی جائے۔

https://p.dw.com/p/2Y0Nc
Deutschland Protest in Berlin gegen die Eroberung Aleppos
اعلیٰ درجے کی انتظامی عدالت نے اپیل کرنے کے امکان سے انکار کیا ہےتصویر: Imago/C. Mang

مغربی جرمنی کے شہر میونسٹر میں ایک اعلیٰ درجے کی انتظامی عدالت نے آج بروز منگل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایسا فرض نہیں کیا جا سکتا کہ اپنے وطن  واپس لوٹنے والے شامی پناہ گزینوں کے ساتھ سیاسی مخالفین جیسا سلوک صرف اس لیے کیا جائے گا کہ وہ خانہ جنگی کے باعث ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

 شامی شہر حلب سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر نے جرمنی میں بطورِ پناہ گزین اپنی حیثیت پر جرمن وفاقی ادارے برائے مہاجرت اور ترکِ وطن کے ایک فیصلے کے خلاف عدالت میں یہ کیس دائر کیا تھا۔ بی اے ایم ایف کا ادارہ فی الوقت شامی پناہ گزینوں کو عارضی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ ضمنی تحفظ ان تارکینِ وطن کو ملک بدری سے تو بچاتا ہے لیکن اِن کے خاندان کو جرمنی آنے کی اجازت نہیں دیتا۔ جرمن عدالت کا یہ فیصلہ پناہ کے دیگر کیسز کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

صرف جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں ہی بی اے ایم ایف کے فیصلوں کے خلاف جنوری کے اختتام تک شامی مہاجرین کی جانب سے 12،300 کیس دائر کیے گئے۔ اعلیٰ درجے کی انتظامی عدالت نے اپیل کرنے کے امکان سے انکار کیا ہے۔