1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے، کیری کا انتباہ

افسر اعوان24 فروری 2016

امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام میں لڑائی کا سلسلہ نہیں رُکتا تو شام کو ایک ساتھ رکھنا مشکل ہو جائے گا

https://p.dw.com/p/1I0tW
جان کیری
تصویر: Reuters/M. Ngan

شام میں گزشتہ قریب پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں شامی صدر بشار الاسد اور اپوزیشن گروپوں نے ہفتہ 27 فروری سے شروع ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔ دوسری طرف امریکا کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر شام میں لڑائی کا سلسلہ نہیں رُکتا تو شام کو ایک ساتھ رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اگر شام میں خانہ جنگی کے لیے عالمی برادری کے اقدامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور مزید انتظار کیا جاتا ہے تو شام کو ایک اکائی کے طور پر رکھنا مشکل ہو جائے گا۔