1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شام کی سرحد کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 26 کسان ہلاک

4 اگست 2006

اسرائیلی وزیر دفاع نے بیروت کے مرکز پر حملہ کرنے کے لیے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بیروت کے لوگوں کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYKN
تصویر: AP


جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ ترین حملے میں کم از کم 26کسان جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں کئی شامی کرد باشندے بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق اسرائیل نے اپنی تازہ ترین کاروائی کے دوران شام کی سرحد کے قریب ایک کھیت میں پھلوں سے لدے ہوئے ٹرکوں پرکم از کم تین راکٹ فائر کیے۔

ا طلاعات کے مطابق اسرائیلی طیارے اب کسی وقت بھی بیروت کے مرکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ادھر حزب اللہ نے آج شمالی اسرائیل پر 45 راکٹ برسائے ہیں۔جن کی وجہ سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

حزب اللہ ملیشیانے آج جنوبی لبنان میں جاری جنگ کے دوران پانچ اسرائیلیوں کو ہلاک کر نے کا بھی دعوی کیا ہے ۔ادھر اسرائیلی فوج نے بھی حزب اللہ کے 10 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے آج جنوبی لبنان میں توپوں سے گولہ باری کے ساتھ ساتھ 150 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔حزب اللہ اس سے پہلے دعوی کرچکی ہے کہ وہ انتقامی کاروائی کے طور پر تل ابیب کو نشانہ بنائے گی۔