1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شاکیرہ کا نیا البم، شی وولف جلد مارکیٹ میں

5 اکتوبر 2009

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ شاکیرہ ایک مرتبہ پھر میوزک کی دنیا میں واپس آ گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/Jwdo
شاکیرہ کے نئے البم ، شی وولف کی سی ڈی پر جاری ہونے والی تصویرتصویر: Smi Epc (Sony Music)

دو سال قبل اپنے گیت’Beautiful Liar‘ کے بعد سے نہ تو شاکیرہ کا کوئی گیت مارکیٹ میں آیا اور نہ ہی وہ موسیقی کی دنیا میں کہیں دکھائی دیں۔ بہرحال اب ان کے فینز نے ان کے نئے البم کے مارکیٹ میں آنے کی خبر پر سکون کا سانس لیا ہے۔ شاکیرہ کا نئے البم کا نام کیا ہو گا یہ تو ابھی تک نہیں ہو سکا ہے لیکن ’She wolf‘ کے نام سے اُس کا ایک نیا گیت ضرور بازار میں آ چکا ہے، جو اِسی سی ڈی میں شامل ہو گا۔

Preisverleihung Echo 2006 Shakira
شاکیرہ، ایک کانسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئےتصویر: AP

یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ شاکیرہ کے نئے البم میں زیادہ ترگیت انگریزی میں ہوں گے۔ بتیس سالہ گلوکارہ اور گیت نگارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسپینش گانوں سے کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ لاطینی امریکہ اور اسپین میں فوری طور پر مشہور ہوگئیں۔ آٹھ سال قبل ان کے’ Service Laundry‘ نے بین الاقوامی سطح پر بے حد کامیابی حاصل کی۔ اس البم کے گیت Whenever, Whenever اور Objection نے زبردست مقبولیت حاصل کی۔

شاکیرہ کے بقول اُن کے لئے کولمبیا سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے بے گھر اور ضرورت مند بچوں کے لئے ایک تنظیم’ ننگے پاؤں‘ کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ شاکیرہ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کئی بین الاقوامی انعامات سے نوازا بھی گیا ہے۔ شاکیرہ کولمبیا کی وہ واحد گلوکارہ ہیں ، جن کے سب سے زیادہ البم فروخت ہوئے ہیں۔ وہ مشرقی موسیقی پسند کرتی ہیں، جس کی جھلک ان کے کچھ گیتوں میں نظر آتی ہے۔ بچپن میں روک ن رول میوزک پسند کرنے والی شاکیرہ کا شمار اب انگریزی اور اسپینش زبان کی پوپ میوزک کی مشہور گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔

Madonna
امریکی پاپ اسٹار میڈونا کا ایک دلفریب اندازتصویر: picture-alliance/ dpa

پوپ کوئین میڈونا نے اپنے میوزک کیرئر میں اب تک جو کچھ حاصل کیا ہے وہ شاید ہی کسی اور گلوکار نے کیا ہو۔ وہ گزشتہ پچیس سالوں نے موسیقی کی دنیا میں ایک کامیاب گلوکارہ کے طور پر موجود ہیں۔ اکاون سالہ میڈونا کے آخری البم ’ ہارڈ کینڈی‘ کے گیت فور منٹس نے چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی انہیں 2008ء میں امریکہ کی کامیاب ترین فنکارہ کا خطاب بھی دیا گیا۔ ان کا نیا گیت ’Celebration‘ اس مرتبہ کے چارٹس میں 29 ویں سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ویسے تو شاکیرہ اور میڈونا کے بعد اس مرتبہ کے یورو چارٹس بتانے کی ضرورت شاید نہیں ہے لیکن چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ پہلے تین گیت کونسے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ہے David Guetta کاWhen Love Takes Over ۔ دوسرے پر Black Eyed Peas کا I Gotta Feeling اور اب چلتے ہیں پہلے نمبر کی جانب ، پہلے نمبر پر ایک مرتبہ پھر ہیںDavid Guetta اپنے گیت Sexy Chick کے ساتھ۔