1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شریف برادران کے خلاف سازشیں : مسلم لیگ ن

27 مئی 2008

مسلم لیگ نواز گروپ کے مطابق ایوانِ صدر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/E6Tt
حالیہ انتخابات میں نواز شریف کی جماعت ملک کی دوسری بڑی اور صوبہِ پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہےتصویر: AP

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج ، صدر پرویز مشرّف کے حکم پر ،میاں نواز شریف اور میں شہباز شریف کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کروانے کی غرض سے سازشیں کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے اس موقع پر ایک آڈیو ٹیپ بھی سنوائی جس میں مبینہ طور پر مسلم لیگ قاف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ایک ایسے شخص سے بات کر رہے ہیں جوصدر پرویز مشرّف کا قریبی ساتھی ہے اور نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کی پیشگی اطلاع دے رہا ہے۔