1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب اختر انڈین پریمئر لیگ میں نہیں کھیل سکتے

30 اپریل 2008

اگرچہ شعیب اختر کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرنے والی ایپلیٹ کمیٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ انڈین پرمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں لیکن لیگ کے حکام نے شعیب کے کھیلنے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

https://p.dw.com/p/DrV3

انڈین لیگ کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اگر اپنے ملک کے لئے نہیں کھیل سکتے تو وہ اس لیگ میںبھی نہیں کھیلیں گے۔

شعیب اختر کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرنے والی ایپلیٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ملک سے باہر کہیں بھی ، کسی کی طرف سے بھی کھیل سکتے ہیں ۔ تاہم ان پر لگائی جانے والی پانچ سال کی پابندی کے خلاف آئیندہ سنوائی جون میں ہو گی۔