1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی اور جنوبی کوریائی سربراہ کانفرنس کا اختتام

4 اکتوبر 2007

جنوبی کوریائی صدر نوہ مو ژُون کا سہ روزہ دَورہء شمالی کوریا اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اختتامی اعلامیے میں امن اور زیادہ قریبی اقتصادی اشتراکِ عمل کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی سربراہ کانفرنس میں اعتماد کی فضا تشکیل دینے اور امن قائم کرنے کے اقدامات پر اتفاقِ کیا۔

https://p.dw.com/p/DYGT
شمالی کوریائی حکمران کم ژَونگ اِل اورجنوبی کوریائی صدر نوہ مو ژُون جمعرات چار اکتوبر کو پیانگ ژانگ میں
شمالی کوریائی حکمران کم ژَونگ اِل اورجنوبی کوریائی صدر نوہ مو ژُون جمعرات چار اکتوبر کو پیانگ ژانگ میںتصویر: AP

اعلامیے میں جنگِ کوریا کے 54 سال بعد فائر بندی معاہدے کو ایک امن معاہدے میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اِس موضوع پر دونوں بڑی محافظ طاقتوں امریکہ اور چین کے ساتھ بھی بات چیت کی جانی چاہیے۔

بین الاقوامی قانون کی رُو سے دونوں کوریائی ریاستیں 1953ء میں جنگ بندی کے بعد ابھی بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کے سلسلے میں اشتراکِ عمل پر بھی آمادگی ظاہر کی۔