1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ بظاہر ناکام: جنوبی کوریا

امتیاز احمد15 اپریل 2016

جنوبی کوریا اور امریکی ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اپنے بانی کم سونگ کی سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا بیلسٹک میزائل کا تجربہ بظاہر ناکام ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1IWM9
Nordkorea Raktenstart anlässlich des Geburtstags von Staatsgründer Kim Il Sung
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Robichon

اس بیان میں کیا گیا کہ پیونگ یانگ کی جانب سے ملک کے مشرقی ساحل سے اس میزائل کو داغنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ خصوصی طور پر شمالی کوریا کے بانی کم سونگ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق جو تجربہ ناکام ہوا ہے، وہ درمیانے درجے کے میزائل کا تھا اور ایک دن اس میزائل کی صلاحیت ایشیا میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی ہو سکتی ہے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے اس ’ناکام تجربے‘ کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات تو فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن اگر ان رپورٹوں کے تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ شمالی کوریا کے لیے شرمندگی کا باعث بنیں گی۔

Nordkorea Kim Jong-Un inspiziert einen Raketenkopf
تصویر: Reuters/KCNA

حال ہی میں جنوبی کوریا اور امریکا نے مل کر سالانہ جنگی مشقیں کی تھیں، جس کے جواب میں شمالی کوریا نے بھی جنگی مشقوں اور میزائلوں کے تجربات کرنا شروع کر دیے تھے۔ شمالی کوریا کی فوج نے اپنی جنگی مشقوں کو ایک ’حملے کی ریہرسل قرار دیا‘ تھا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے چوتھا جوہری تجربہ بھی کیا گیا تھا، جس کے جواب میں اقوام متحدہ نے اس ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر دی تھیں جبکہ شمالی کوریا نے ان پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان کے عائد ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد مزید میزائل تجربات کر ڈالے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جوہری سرگرمیاں اور میزائل تجربات جنوبی کوریا کے لیڈر کِم یونگ اُن کی جماعت کی سالانہ میٹینگ کی تیاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ حکمران جماعت کا یہ اجلاس آئندہ ماہ ہو گا اور کم یونگ ان اس اجلاس کو اپنی مطلق العنان حکمرانی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اس اجلاس میں اپنے جوہری اور میزائل تجربات کی کامیابیوں کا بتائیں اور عوام کی توجہ ملک میں جاری معاشی بحران سے ہٹائے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ سسٹم نے ایک ناکام راکٹ تجربے کا پتا چلایا ہے۔