1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شوائن شٹائیگر ریٹائر ہو گئے

عاطف بلوچ29 جولائی 2016

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان باستیان شوائن شٹائیگر نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے کیریئر کا آخری دور انجریز سے عبارت رہا تھا۔

https://p.dw.com/p/1JXlI
Frankreich Euro 2016 EM Bastian Schweinsteiger bedankt sich bei Fans
جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان باستیان شوائن شٹائیگر نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Simon

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے لیے ایک سو بیس میچوں میں جلوہ گر ہونے والے بائرن میونخ کے سابق مڈ فیلڈر کا آخری میچ یورو کپ دو ہزار سولہ کا سیمی فائنل تھا، جس میں فرانس نے جرمنی کو دو صفر سے مات دے دی تھی۔

اکتیس سالہ شوائن شٹائیگر نے انتیس جولائی بروز جمعہ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’’میں نے (جرمن ٹیم کے) کوچ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے دوران میرے نام پر غور نہ کریں، کیونکہ میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔‘‘

سن دو ہزار چودہ کے عالمی کپ کی فاتح جرمن ٹیم کے اہم رکن شوائن شٹائیگر نے مزید کہا، ’’یوآخم لؤو (جرمن ٹیم کے کوچ) بخوبی جانتے تھے کہ یورو کپ ٹورنامنٹ میرے لیے کتنا اہم تھا۔ میں اس ٹائٹل کو جیتنا چاہتا تھا کیونکہ سن انیس سو چھیانوے سے جرمنی اس اہم یورپی کپ کو حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا اور میں اس حقیقت کو قبول کرتا ہوں۔‘‘

شوائن شٹائیگر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’اپنے مداحوں سے میں یہ کہتے ہوئے رخصت لوں گا: آپ کے لیے کھیلنا میرے لیے باعث عزت تھا۔ آپ سب نے مجھے جو عزت دی، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں‘‘۔

جرمنی میں بنڈس لیگا کہلانے والی فیڈرل فٹ بال لیگ کے تیرہ سیزنز میں میونخ کی نمائندگی کرنے والے شوائن شٹائیگر نے مجموعی طور پر پانچ سو میچوں میں حصہ لیا اور اڑسٹھ گول اسکور کیے۔ جرمن قومی ٹیم کے لیے انہوں نے ایک سو بیس میچ کھیلے، جن میں انہوں نے چوبیس گول کیے۔

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ شوائن شٹائیگر نے جرمنی کے لیے سات اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔ ان کا بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہنے کا یہ اعلان ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آیا ہے، جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے کوچ خوزے مورینیو نے انہیں اجازت دے دی ہے کہ وہ اس کلب کو بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

سن دو ہزار چار میں جرمنی کی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شوائن شٹائیگر اپنے کیریئر کے آخری کچھ سالوں میں انجریز کا شکار رہے۔ فٹنس کے مسائل کی وجہ سے وہ کپتان ہونے کے باوجود فرانس میں منعقد ہوئے یورو کپ دو ہزار سولہ کے سبھی میچوں میں آغاز سے شرکت نہ کر سکے۔

Italien Bastian Schweinsteiger und Ana Ivanovic heiraten in Venedig
شوائن شٹائیگر کے کیریئر کا آخری دور انجریز سے عبارت رہا تھاتصویر: picture-alliance/dpa/A. Dedert
Fußball Bundesliga Eintracht Frankfurt - FC Bayern München Bastian Schweinsteiger
بنڈس لیگا یعنی فیڈرل فٹ بال لیگ کے تیرہ سیزنز میں میونخ کی نمائندگی کرنے والے شوائن شٹائیگر نے مجموعی طور پر پانچ سو میچوں میں حصہ لیاتصویر: picture-alliance/dpa/W. Tsoi
Großbritannien Fußball Manchester United Bastian Schweinsteiger
بائرن میونخ کے سابق مڈ فیلڈر کا آخری میچ یورو کپ دو ہزار سولہ کا سیمی فائنل تھاتصویر: Reuters/C. Recine
Champions League Eindhoven vs Manchester United Schweinsteiger
انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ شوائن شٹائیگر نے جرمنی کے لیے سات اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کیتصویر: Getty Images/D. Mouhtaropoulos
Aron Johansson und Bastian Schweinsteiger
جرمن قومی ٹیم کے لیے انہوں نے ایک سو بیس میچ کھیلے، جن میں انہوں نے چوبیس گول کیےتصویر: A. Hassenstein/Bongarts/Getty Images
Frankreich Fußball-EM Deutschland vs. Ukraine in Lille
شوائن شٹائیگر نے رواں برس جولائی میں سرب ٹینس کھلاڑی آنا اوانووچ سے شادی کیتصویر: picture alliance/AP Photo/L. Costantini

یورو کپ کا سیمی فائنل ہی ایک ایسا میچ تھا، جس میں شوائن شٹائیگر میدان میں اترنے والے پہلے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ اس کی وجہ بھی اہم مڈ فیلڈر سیمی خدیرا کا زخمی ہونا بنا تھا۔ یورو کپ کے میچوں میں ان کے نائب کی حیثیت سے معروف گول کیپر مانوئل نوئر نے کپتان کی ذمہ دارایاں نبھائی تھیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ شوائن شٹائیگر کی ریٹائرمنٹ کے بعد جرمن قومی فٹ بال ٹیم کا نیا کپتان نوئر ہی کو بنایا جائے گا۔ جرمن میڈیا کے مطابق نوئر کپتانی کے صحیح حقدار ہیں اور سن دو ہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کے لیے بھی مناسب کپتان ثابت ہوں گے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں