1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جسٹن بیبر، منگنی کے بندھن میں بندھ گئے

10 جولائی 2018

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بولڈوِن کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔ انسٹاگرام پر یہ اعلان انہوں نے ہیلی بولڈوِن کے ساتھ اپنی ایک تصویر کے ساتھ کیا۔ جسٹن بیبر نوجوان نسل میں انتہائی مقبول ہیں۔

https://p.dw.com/p/319Qf
Met Gala 2015 - Justin Bieber
تصویر: Getty Images/AFP/T. A. Clark

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا، ’’خدا کی طرف سے اس کا وقت واقعی زبردست ہے، ہماری منگنی ساتویں مہینے کی ساتویں تاریخ کو ہوئی۔ سات کا ہندسہ روحانی حوالے سے کاملیت کا ہندسہ ہے۔‘‘

اپنے اس پیغام میں انہوں نے اپنی محبت اور  منگیتر ہیلی بولڈوِن کے لیے بھی لکھا، ’’سنو اے سیدھی اور سادہ ہیلی، مجھے تم سے وابستہ ہر چیز سے انتہائی محبت ہے۔ میں تمھارے بارے میں ہر ایک چیز کو جاننے اور انتہائی شدت اور شفقت سے تمھیں محبت کرنے میں کے لیے اپنے پوری زندگی صرف کر دوں گا۔‘‘

مشہور افراد کے بارے میں خبریں دینے والی ویب سائٹ TMZ نے اتوار کے روز یہ خبر دی تھی کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بولڈوِن کی منگنی ہو گئی ہے، کیونکہ انہوں نے ایک روز قبل باہماس کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ تاہم اس ویب سائٹ یہ خبر نا معلوم ذرائع کے حوالے سے دی تھی۔

Selena Gomez und Justin Bieber ARCHIV 2011
بیبر کا سیلینا گومز کے ساتھ تعلق ٹوٹنے کے بعد بولڈون نے اس گلوکار کے ساتھ میل ملاقات کا سلسلہ رواں برس مئی میں دوبارہ شروع کیا تھا۔تصویر: picture-alliance/dpa

بیبر کی طرف سے منگنی کی تصدیق کیے جانے کے بعد ہیلی بولڈون نے بھی اپنی ایک ٹوئیٹ میں اس رشتے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ 21 سالہ بولڈون نے لکھا، ’’میرے پاس شکرگزاری کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔‘‘

ہیلی بولڈون ایکٹر اسٹیفن بولڈون کی بیٹی ہیں۔ بیبر کا سیلینا گومز کے ساتھ تعلق ٹوٹنے کے بعد بولڈون نے اس گلوکار کے ساتھ میل ملاقات کا سلسلہ رواں برس مئی میں دوبارہ شروع کیا تھا۔

 

ا ب ا / ع ا (ڈی پی اے)