1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر مشرف کے مواخذے کے لئے پارلیمانی چارج شیٹ

11 اگست 2008

پاکستانی صدر پرویزمشرف کے پارلیمانی مواخذے کے لئے ان کے خلاف الزامات پر مشتمل دستاویز تیار کر لی گئی ہے ۔ آج شام پانچ بجےمنعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر صدر کے مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/Eu1B
تصویر: dpa - Report

پاکستانی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے مطابق صدر مشرف کے مواخذے کے لئے درکار پارلیمانی ارکان کی کم ازکم لازمی حمائت حاصل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے تو یہ بھی کہا صدر مشرف کے خلاف الزامات پر مشتمل چارج شیٹ اتنی مفصل اور احتیاط سے تیار کردہ ہو گی کہ اسی کی بنیاد پر اس پارلیمانی عمل کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری طرف وفاقی سطح پر اپوزیشن جماعت اور صدر مشرف کی حامی مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ صدر کے مواخذے کی کوشش کی مخالفت کریں گے کیونکہ یہ غیر پیداواری سیاسی سوچ کا مظہر ایک ایسا اقدام ہوگا جس کے ذریعے ملک اور عوام کی کسی بھی طرح سے کوئی مدد یا خدمت ممکن ہی نہیں ہے۔