1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صرف مشرف قصور وار ہیں ، احسن اقبال

11 مارچ 2008

مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے ملک میں جاری دہشت گردی صدر پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دہشت گردی پر قابو صدر مشرف کے استعفی کے بعد ہی پایا جا سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYE0

مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری صدر پرویر مشرف کے سر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کے صدر مشرف نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جو پالیسی اپنائی تھیں ان میں پاکستان کے عوام کا فائدہ کم جبکہ مغربی ممالک کا زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے صدر مشرف کا مستعفی ہونا انتہائی ضروری ہے۔ احسن اقبال کے مطابق صدر مشرف نے اپنے دور حکومت کو طول دینے کے لئے دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔