1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ میں تناو

17 اپریل 2008

صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کےمابین، روز بروز تناو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے گرما گرم اور تلخ بیانات اس بات کی غمازی بھی کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DlOi

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر داخلہ زوالفقار مرزا کا تازہ ترین بیان یہ ہےکہ وہ سندھ سے جرائم کا خاتمہ کر دیں گے۔ جبکہ دوسری طرف سابق صوبائی وزیر اعلی ارباب رحیم نے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی سازش تیار کر لی گئی ہے جس میں آصف علی زرداری اور زوالفقار مرزا شامل ہیں ۔

جبکہ زوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ارباب رحیم کا دماغ خراب ہو چکا ہے اور بطور ڈاکٹر وہ خود ان کا علاج کریں گے، اسی دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکےہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ کی محاز آرائی نومنتخب حکومت کے لئے خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے۔