1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان کے نمائندوں کی افغان سیاستدانوں سے ملاقات

28 مئی 2019

روسی دارالحکومت ماسکو میں طالبان کے نمائندوں اور افغان سیاستدانوں کے ایک گروپ کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں افغانستان میں قیام امن کی امکانات پر بات چیت کی گئی۔

https://p.dw.com/p/3JL60
Russland Moskau Afghanistan-Gespräche Mullah Baradar Taliban
تصویر: picture-alliance/AA/S. Karacan

طالبان کے نمائندوں کے وفد کی قیادت مذاکرات کار اعلیٰ ملا برادر اخوند کر رہے تھے۔ اُن کی قیادت میں طالبان کے وفد نے افغان سیاستدانوں کے اُس گروپ کے ساتھ ملاقات کی جس میں سینیئر علاقائی رہنما شامل تھے اور وہ امیدوار بھی شامل تھے، جنہوں نے اشرف غنی کی صدارت کو اگلے صدارتی الیکشن میں چیلنج کر رکھا ہے۔

منگل اٹھائیس جولائی کو ہونے والی ملاقات میں طالبان کے نمائندوں نے اپنے سابقہ موقف پر اصرار کیا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے یہ اہم ترین ہے کہ تمام غیر ملکی افواج ملک سے نکل جائیں۔ دوسری جانب بین الاقوامی سفارت کاری کا سلسلہ بھی شروع ہے تا کہ اٹھارہ سالہ جنگی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خصوصی ملاقات کے بعد طالبان کے مذاکرات کار اعلیٰ ملا برادر اخوند نے ٹیلی وژن پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت امن کی خواہشمند ہے لیکن اس سلسلے میں پہلا مرحلہ رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔ مبصرین کے مطابق طالبان کے ایک سینیئر لیڈر کا پیغام ٹیلی وژن پر نشر کرنا ایک دلیرانہ اقدام قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ افغنستان کے طول و عرض میں طالبان اپنی مثبت شناخت کے متمنی ہیں۔

Russland Moskau Afghanistan-Gespräche Mullah Baradar Taliban
طالبان کے مذاکرات کار اعلیٰ ملا برادر اخوندتصویر: picture-alliance/dpa/TASS/S. Fadeichev

دوسری جانب کابل حکومت کی اعلیٰ اختیاراتی امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر افغان شہری عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہو رہے ہیں اور اس مسلح سلسلے اور خون خرابے کی صورت حال کے خاتمے کے لیے ایک باوقار اور انصاف پر مبنی طریقہٴ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

طالبان اور امریکی سفارتکاروں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے مذاکراتی عمل جاری ہے۔ اس میں امریکی فوج کی واپسی کے نظام الاوقات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایسا تاثر بھی ابھرا ہے کہ طالبان کے ساتھ امریکی سفارت کاروں نے امریکی اور نیٹو کی فوجیوں کے انخلا پر ممکنہ ڈیل کے ابتدائی مسودے پر اتفاقِ رائے کر لیا ہے۔ ابھی اس ممکنہ سمجھوتے کی مزید کچھ تفصیلات کو طے کرنا باقی ہے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ طالبان نے براہ راست افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔ طالبان غنی حکومت کو ایک کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ ماسکو میں اٹھائیس مئی کو ہونے والی میٹنگ کو کابل حکومت کے ساتھ نتھی کرنا ممکن نہیں تاہم خیال کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں کسی وقت طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بھی مذاکرات کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

ملالہ آفریدی کو طالبان نے نہیں، غربت نے اسکول سے نکالا