1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی ادارہ برائے بہبود نسواں: سالانہ انعام کا اعلان

25 نومبر 2009

عالمی ادارہ برائے ترقی نسواں UNIFEM کی جرمن شاخ نے بدھ کے روز بون شہر میں انعام برائے سن 2009ء کا اعلان کر دیا۔

https://p.dw.com/p/Kg5q
ادارے نے رواں برس کےلئے انعام کا اعلان کر دیا

رواں برس کا جرمن UNIFEM انعام پیرو اور گھانا میں خواتین کے ترقی کے لئے ایک جرمن ادارے کے تعاون سے کئی پروجیکٹ چلانے والے ایک ادارے کے لئے تفویض کیا گیا ہے۔ اس انعام کے ساتھ اس ادارے کے دونوں پروجیکٹس کے لئے پانچ پانچ ہزار یورو کی رقم بھی دی گئی ہے۔

UNIFEMجرمنی نے یہ انعام جرمن ادارےفریڈریش ایبرٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پیرو میں Movimiento Manuela Ramos اور گھانا میں دی ویمن مینیفیسٹو آف گھانا یا گھانا میں خواتین کا منشور نامی منصوبوں کو دئے ہیں۔

پیرو میں مانوئلا راموس موومنٹ خواتین کے لئے تعلیم و تربیت، صحت، خاندان اور طلاق کے مسائل پر کام کرنے والی ایک تنظیم ہے۔ یہ تنظیم پیرو میں خواتین میں ان کے حقوق کے حوالے سے آگہی کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کے تدارک کے لئے بھی خواتین کو مشاورت فراہم کرتی ہے۔

گھانا میں 2004 میں اپنے کام کا آغاز کرنے والی تنظیم ابانتو ادارہ برائے ترقی کے پروجیکٹ ’’خواتین کے منشور‘‘ کے ذریعے ملکی سیاسی نظام میں خواتین کی بہتر اور موثر شمولیت سے متعلق شعور و آگہی کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ جرمن UNIFEM ایسوسی ایشن سن 1999ء سے ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی بہبود اور ترقی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے لئے ہر سال اس انعام کا اعلان کرتی ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : مقبول ملک