1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر کے ٹینس کھلاڑی روجر فیڈرر یونیسیف کے سفیر کے طور پر بھارت میں

26 دسمبر 2006

اس سال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح روجر فیڈرر نے کرممس کے موقع پر بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے Unicef کے سفیر کے طور پر بھارت کے سونامی آفت سے متاثرہ کاڈالورے ضلع کا دورہ کیا اور وہاں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

https://p.dw.com/p/DYNK
سوئٹزرلینڈ کے سٹار ٹینس کھلاڑی Roger Federer
سوئٹزرلینڈ کے سٹار ٹینس کھلاڑی Roger Federerتصویر: AP

جنوبی بھارتی صوبے تامل ناڈو میں کھیلے جانے والے اِس میچ کو سینکڑوں پرجوش تماشائیوں نے دیکھا۔ اِسی جگہ دو سال پہلے 26 دسمبر کو سونامی کی تباہ کن لہروں نے ہزارہا انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا اور بے شمار کو بے گھر کر دیا تھا، جن میں سے زیادہ تر بچے تھے۔

Federer نے کہا، وہ جانتے ہیں کہ بھارت میں کرکٹ کو کتنا اہم مقام حاصل ہے اور یہ کہ اُن کی کرکٹ بھی زیادہ بری نہیں ہے۔ فیڈرر کی والدہ Lynette کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے، جہاں کرکٹ بے حد شوق کے ساتھ کھیلی جاتی ہے۔