1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی فٹ بال کپ سے پہلے، نائجیریا کے کوچ برطرف

6 فروری 2010

عالمی فٹ بال کپ میں نائجیریا کی فٹ بال ٹیم کو کوالیفائی کروانے والے کوچ شائبو امادوکو برطرف کر دیا گیا۔ اس کی وجہ افریقن نیشنز فٹ بال کپ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی خراب کارکردگی بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/LueT
عالمی کپ فٹ بال 2010 کے لئے کوالیفائی کرنے والی نائجیریا کی ٹیمتصویر: dpa

انگولا میں منعقد کئے گئے افریقن کپ میں نائجیریا کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی تھی۔ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ امادوکو عالمی کپ مقابلوں سے قبل ہی کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہو۔ اگرچہ نائجیریا فیڈریشن بورڈ نے نیشنز کپ کے دوران امادوکی حمایت کی تھی تاہم ابوجہ میں جمعہ کو رات گئے تک جاری رہنے والی بورڈ کی ایک میٹنگ کے بعد امادو کےمقدر کا فیصلہ سنایا گیا۔

Africa Cup Halbfinale Ghana Nigeria
افریقن کپ سیمی فائنل میں گھانا سے ہارنے کے بعد نائجیریا کے کھلاڑیتصویر: AP

ابوجہ فٹ بال فیڈریشن کے میڈیا افسرنےبتایا ہےکہ یہ فیصلہ بورڈ میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک نیا کوچ منتخب کر لیا جائے گا۔

سن 2002ء کے عالمی فٹ بال کپ سے پہلے بھی امادو کو کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اُس برس بھی افریقن نیشنز کپ میں نائجیریا کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی تھی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف