1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عبدالرزاق کے پانچ چھکوں نے کایا پلٹ دی

20 فروری 2010

پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو چاروکٹوں سے ہرادیا ہے،

https://p.dw.com/p/M6tI
تصویر: AP

اس جیت میں مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کردار نمایاں رہا جنہوں نے آخری لمحات میں انگلینڈ کی ممکنہ جیت کو شکست میں بدل دیا۔

پاکستانی کپتان شیعب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو اڑتالیس رنز بنائے جن مٰں کیون پیٹرسن کے باسٹھ رنز نمایاں تھے۔ پاکستانی گیند بازوں میں یاسر عرفات چار اوورز میں بتیس رنز کے بدلے تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستانی بلے بازوں کو ابتداء ہی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دونوں سلامی بلے باز عمران نزیر اور عمران فرحت پانچ کے مجموعی اسکور سے پہلے پویلین لوٹ گئے۔

تیرہ رنز بناکر شعیب ملک بھی چار کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی محض آٹھ رنز بناکر چونسٹھ کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹیں اسی تواتر سے گرتی رہی اور ٹیم کی ایک اور شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی۔ کھیل کے انتہائی آخری لمحات میں آل راؤنڈر عبدالرزاق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی یقینی جیت کو شکست میں بدل دیا۔ انہوں نے بغیر آؤٹ ہوئے چھیالیس رنز بنائے جس میں پانچ چھکے شامل تھے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید