1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق تشدد کی نئی لہر

25 دسمبر 2007

عراق میں پر تشدد واقعات میں 29 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔امریکی فوجی قیادت کی طرف سے عراق کی سکیورٹی صورت حال کی بہتری کا بیان سامنے آنے کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

https://p.dw.com/p/DYFl
تصویر: AP GraphicsBank/DW

Baiji اور باقوبہ کے مقامات پر دو خودکُش بمباروں نے اپنے جسم سے بندھی ہوئی بارودی بیلٹ کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 29افراد ہلاک ہوئے اور بے شمار زخمی ہیں۔پچیس افراد کی ہلاکت صرفBaijiکے مقام پر ہوئی جہاں ایک گاڑی پر سوار بمبار نے اپنی گاڑی فوجی چوکی کے قریب گیس کے سلنڈروں سے بھرے ایک ٹرک سے ٹکرا دی۔ یہ واقعہ تیل کی ریفائنری کے باہر رونما ہوا Baiji میں کرفیو کا نفاذ ہے اور مرکزی وزارت داخلہ نے Baiji کے پولیس انچارج Lieutenant Colonel صالح القیسی کو فرائض سے غفلت کی بنا پرفارغ کر دیا ہے۔باقوبہ میں ایک جنازے کی جلوس میں ایک بمبار نے اپنے آپ کو دھاماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متدد افراد ہلاک ہو گئے۔باقوبہ میں ہلاک ہونے والوں میں سابقہ سنی باغی گروپ کے لیڈر Haj Farhan al-Baharzawiبھی شامل ہیں۔مقتول سنی لیڈر اب امریکی فوج کے اتحادی شمار کیئے جاتے تھے۔اِس بات کا قوی امکان ہے کہ جنازے میں بمبار ر کی کاروائی حقیقت میں Haj Farhan al-Baharzawi کو ہلاک کرنا مقصود تھی ۔عراق میں دوسری جانب اسلامی سال کے شروع ہونے پر آشورہ کی مناسبت سے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیئے جا رہے ہیں جب لاکھوں زائرین کربلائے معلیٰ پہنچیں گے۔

آج تشدد کا بڑا واقعہ القائدہ کا سنی قبائلیوں کی خلاف ہے۔عراق کے سنی قبائلی کھل کر القائدہ کے سامنے آ گئے ہیں۔اِس سے پہلے اس سنی لشکر Al-Sahwaکے لیڈر نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ستر ہزار سے زائد مسلح افراد کو عراق کی سکیورٹی فورسز کا حصہ بنایا جائے تا کہ یہ زیادہ قوت کے ساتھ القائدہ کے خلاف اپنی کاروائیوں کو جاری رکھ سکیں۔تازہ القائدہ کے خودکش حملے بھی Al-Sahwa کے خلاف دکھائی دےتے ہیں۔ ان کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عراقی اور امریکی فوجیں صوبے صلاح الدین میں ایک بڑی کاروائی میں بھی مصروف ہیں۔دوسری جانب عراق میں امریکی فوج کے کمانڈر General David Petraeusاگلے سال کانگریس میں عراق کی مجموعی صورت حال پر اپنی خصوصی رپورٹ پیشط کریں گے جس کے بعد بش انتظامیہ امریکی فوج کے عراق سے واپسی کے نظام الاوقات کا اعلان کر سکتی ہے۔