1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں بم دھماکے ، 41 ہلاک

14 مئی 2006

آج دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں کے واقعات میں بین الاقوامی ائر پورٹ کے دروازے پر خود کش بم حملے کا وہ ہولناک واقعہ بھی شامل ہے جس میں 14، افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYLM
عراق میں خونریز واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ فائل فوٹو
عراق میں خونریز واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ فائل فوٹوتصویر: AP

آج عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف حصوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 30 ، افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بغداد کے بین الاقوامی ائر پورٹ کے دروازے پر ہونے والا خود کش حملہ بھی شامل ہے جس میں 14، افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب عراق کے نامزد وزیراعظم نوری ا لمالکی کو ملکی آئین کی رو سے ایک ہفتے کے اندر اندر ایک وسیع البنیاد اتحاد کا اعلان کرنا ہے۔ عراق میں نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر کی ایک وجہ اہم عہدوں کے حوالے سے پایا جانے والا اختلاف ہے۔

نوری مالکی متعدد با ر اس اعتماد کا اظہار کر تے رہیں ہیں کہ وہ 30 دن کی ڈیڈلائن سے پہلے ہی سنی، شیعہ اور کردوں پر مشتمل کابینہ کا اعلان کر دیں گے۔

بغداد میں آج کے خود کش حملے کے حوالے سے عراق میں تعینات امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ا س خود کش حملے میں پارکنگ کے علاقے کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے نہ کہ ائر پورٹ کے احاطے کو۔

آج کے واقعات میں باقوبا کے اطراف میں چھ شیعہ مزاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جب کہ عراق کے دوسرے شہروں میں مشتبہ شدت پسندوں کے حملوں میں 15،افراد ہلاک ہو گئے ہیںجن میں جنوبی علاقے میںگزشتہ رات سڑک کے کنارے پھٹنے والے بم کی وجہ سے دو برطانوی فوجی بھی شامل ہیں۔